کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں 2 گروپوں کے ملوث ہونے کی نشاندہی کر لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 گروپس کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز پڑوسی ملک سے حال ہی میں پاکستان آئے ہیں، تفتیش کی روشنی میں ٹارگٹ کلرز کی بھی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتِ حال خراب کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ درج
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل کی دفعہ عائد کی گئی ہے، مقدمے میں 30 سے 35 نامعلوم افراد کا ذکر کیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ ڈاکو نے لوٹ مار میں مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا تھا، ڈاکو کی شناخت ساجد کے نام سے کی گئی تھی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی موبائل فون سے بنی ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ جلائے گئے ڈاکو نے پیر کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا تھا۔