data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251021-05-6
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت کم اور ٹماٹر کی زیادہ ہوگئی ہے ،زندہ مرغی 320 روپے ،مرغی کا گوشت 500 روپے اور ٹماٹر 550 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، عوام حیران ہیں کہ مرغی میں ٹماٹر ڈالیں یا ٹماٹر میں مرغی، ٹماٹر کی قیمت میں ہوش روبا اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیاصارفین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔سوشل میڈیا صارف اکرم بلوچ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ زندہ مرغی 320 روپے کلو اور ٹماٹر 550 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں، ہم عوام حیران ہیں کہ مرغی میں ٹماٹر ڈالیں یا ٹماٹر میں مرغی دالیں۔قاضی حسن جدون نے لکھا کہ عوام مہنگائی اور بے بسی کی دہری اذیت میں مبتلا ہیں، مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔نصیب اللہ خان نے لکھا ہے کہ ٹماٹر کی قیمتیں 500روپے کلو سے بڑھ گئی ہیں آٹے اور گندم کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ کمشنر کراچی اور پرائس کنٹرول لسٹ جاری کرنے والے اور پرائس مانیٹرنگ کمیٹی جو روزمرہ ضروری اشیاخوردہ نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرتی ہے مگر یہ لوگ اپنے دفتر کے ٹھنڈے کمروں میں خوب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ عوام کے مسائل سے اتنی بے خبر حکومت شاید ہی کبھی ہم نے دیکھی ہے جبکہ دوسری جانب ٹماٹر کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کی وجہ سے کئی صارفین نے ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ ٹماٹر نہ خریدیں۔ کچھ چیزیں دہی سے بہت اچھی بن جاتی ہیں، اسی طرح ٹماٹو پیسٹ 530 روپے کا 800 گرام ملتا ہے، سالن میں ایک چمچ ڈال لیجیے مہینہ بھر چلے گا، تب تک ٹماٹر سستے ہو جائیں گے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث عام شہری شدید پریشانی اور مالی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔آٹا 150روپے، ٹماٹر 550 روپے، چینی 220 روپے، اور پکوان آئل 670 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، مگر پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کہتی ہے کہ مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔کراچی کے عام بازاروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 500 سے 550 روپے تک پہنچ چکی ہے جس سے ٹماٹر عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے عوام کو شدید متاثر کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی زندگی دشوار بنا رکھی ہے، اور اب ٹماٹر جیسے بنیادی استعمال کی سبزی کا اس قدر مہنگا ہو جانا عام آدمی کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا میں ٹماٹر ٹماٹر کی کی قیمت رہے ہیں فی کلو

پڑھیں:

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ہو گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے کمی کے بعد 443,162 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 858 روپے کمی کے بعد 379,939 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 348,290 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 4208 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • کراچی، خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
  • کراچی میں خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • چینی کے ہول سیل ریٹ میں کمی آگئی
  • سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟
  • شہباز سرکار کی پیٹرول پر ٹیکسوں کی بھرمار،عوام 167 روپے کا پیٹرول 263 میں خریدنے پر مجبور
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں شہریوں پر ٹیکس کا بوجھ کتنا ہے؟ جانیے!
  • ٹویوٹا نے فورچیونر کی تاریخ کی سب سے بڑی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
  • ڈیلیوری والوں کے پاس چینج نہ ہونے پر بدنیتی کا الزام، ندا یاسر کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لےلیا