پاکستانی شہری پیٹرول میں فی لیٹر کتنا ٹیکس ادا کر رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی شہری فی لیٹر پیٹرول پر 37 فیصد ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 96 روپے 28 پیسے ٹیکس کے طور پر شامل ہیں، جو مجموعی قیمت کا بڑا حصہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل پر بھی بھاری ٹیکس عائد ہے اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94 روپے 92 پیسے یعنی 34 فیصد ٹیکس شامل ہے۔ یہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم ڈیوٹی اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں عائد کیے جاتے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس فی لیٹر قیمت کا واضح حصہ ہیں اور عوام کے لیے اضافی مالی بوجھ کا سبب بن رہے ہیں، جس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں فرق پڑ رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کیلئے ایک اور خوشخبری
ویب ڈیسک:گزشتہ شب پیٹرول سستا ہونے کے بعد عام کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے گئے تھے۔
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد آج حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کردی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
واٹس ایپ بغیر سم کارڈ کے نہیں چلے گا، نئے قوانین
قیمتوں کے حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔