پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں شہریوں پر ٹیکس کا بوجھ کتنا ہے؟ جانیے!
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر شہریوں سے کتنا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں شامل ٹیکسوں کی تفصیلات کے مطابق عام شہری ہر لیٹر ایندھن پر بھاری ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت کا تقریباً 37 فیصد حصہ صرف ٹیکسز پر مشتمل ہے، جس سے مجموعی لاگت میں واضح اضافہ ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 96 روپے 28 پیسے ٹیکس کی صورت میں شامل ہیں جن میں کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی جیسی مدات شامل ہیں۔
اسی طرح ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں بھی 34 فیصد یعنی 94 روپے 92 پیسے ٹیکس کی مد میں شامل کیے جاتے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر بھی وہی ٹیکس اقسام لاگو ہیں جو پیٹرول پر عائد ہوتی ہیں اور ان کا مجموعی اثر صارفین کی جیب پر براہِ راست پڑتا ہے، جس سے نقل و حمل سمیت دیگر شعبوں کی لاگت بھی متاثر ہوتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈیزل کی
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔