ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث عام شہری شدید پریشانی اور مالی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔

لاہور کے عام بازاروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 500 سے 525 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اسلام آباد کی سبزی منڈی میں ٹماٹر 480 سے 600 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ کراچی، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی ٹماٹر 400 سے 450 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔ جس سے ٹماٹر عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹماٹروں کی فی کلو قیمت 600 روپے سے بھی تجاوز کر گئی، سبب کیا ہے؟

قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے عوام کو شدید متاثر کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی زندگی دشوار بنا رکھی ہے، اور اب ٹماٹر جیسے بنیادی استعمال کی سبزی کا اس قدر مہنگا ہو جانا عام آدمی کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ صارفین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹماٹر کی قیمت 400 سے 40 روپے تک آگئی، مگر صارفین کو فائدہ کیوں نہیں؟

پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے کہا کہ مرغی 320 روپے کلو اور ٹماٹر 550 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں، عوام حیران ہیں کہ مرغی میں ٹماٹر ڈالیں یا ٹماٹر میں مرغی۔

مرغی 320 روپے کلو اور ٹماٹر 550 روپے کلو
پبلک حیران ہیں کہ مرغی میں ٹماٹر ڈالیں یا ٹماٹر میں مرغی (copied)

— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) October 20, 2025

نادر بلوچ نے لکھا کہ عوام مہنگائی اور بے بسی کی دہری اذیت میں مبتلا ہیں، مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، مگر کسی کو کیا فرق پڑتا ہے؟ پنجاب میں سیلاب نے فصلیں تباہ کر ڈالیں، بھارت سے خرید ممکن نہیں کہ وہ دشمن ملک ہے، افغانستان سے درآمد اس لیے بند ہے کہ ہم نے کابل کو بھی تازہ دشمن بنا لیا ہے، ایران سے اگر… pic.

twitter.com/LhyL15iirW

— Nadir Baloch (@BalochNadir5) October 19, 2025

ثناء اللہ خان نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمتیں 500روپے کلو سے بڑھ گئی ہیں آٹے اور گندم کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی سوئی ہوئی ہے۔ عوام کے مسائل سے اتنی بے خبر حکومت شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔

ٹماٹر کی قیمتیں 500روپے کلو سے بڑھ گئی ہیں آٹے اور گندم کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہیں۔۔نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی سوئی ہوئی ہے۔۔عوام کے مسائل سے اتنی بے خبر حکومت شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔

— Sanaullah Khan (@SanaullahDawn) October 19, 2025

ٹماٹر کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کی وجہ سے کئی صارفین نے ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ ٹماٹر نہ خریدیں۔  کچھ چیزیں دہی سے بہت اچھی بن جاتی ہیں، مچلز کا ٹماٹو پیسٹ 530 روپے کا 800 گرام ملتا ہے، سالن میں ایک چمچ ڈال لیجیے. مہینہ بھر چلے گا، تب تک ٹماٹر سستے ہو جائیں گے۔

ٹماٹر ،ٹماٹر، ٹماٹر، مہنگے ٹماٹر.
یارر ایک مہینہ نہ خریدیں. کچھ چیزیں دہی سے بہت اچھی بن جاتی ہیں، مچلز کا ٹماٹو پیسٹ 530 روپے کا 800 گرام ملتا ہے، سالن میں ایک چمچ ڈال لیجیے. مہینہ بھر چلے گا، تب تک ٹماٹر سستے ہو جائیں گے.

— عاکی (@aadhigwahi) October 19, 2025

اسد یونس تنولی نے لکھا کہ آٹا 4200 روپے، ٹماٹر 500 روپے، چینی 200 روپے، اور ڈالڈا آئل 600 روپے فی کلو، مگر ن لیگ کے مطابق مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

آٹا 4200 روپے، ٹماٹر 500 روپے، چینی 200 روپے، اور ڈالڈا آئل 600 روپے فی کلو — مگر ن لیگ کے مطابق مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

— Asad Younis Tanoli (@tanolipak) October 20, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد میں ٹماٹر ٹماٹر ٹماٹر کی قیمتیں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں ٹماٹر ٹماٹر ٹماٹر کی قیمتیں ٹماٹر کی قیمت روپے فی کلو قیمتوں میں میں ٹماٹر روپے کلو ہیں کہ رہا ہے

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے