اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ٹماٹروں کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اسلام آباد سبزی منڈی میں ٹماٹر 480 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں نرخ 650 روپے فی کلو تک جا پہنچے ہیں۔

وی نیوز نے اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی میں ٹماٹروں کا کاروبار کرنے والوں سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی ایک ماہ میں ٹماٹروں کی قیمت 100 روپے سے 600 فی کلو تک کیسے پہنچ گئی؟

اسلام آباد سبزی منڈی کے آڑھتی عدنان میار کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں ٹماٹر کی قلت برقرار ہے، گزشتہ رات اسلام آباد منڈی میں صرف ایک گاڑی ایران کے ٹماٹر کی پہنچی تھی جس کا وزن کم اور  معیار بھی مناسب ہی تھا۔ ایران کے ٹماٹر کی چھوٹی ٹوکریاں (8 سے 9 کلو وزن ) 2500 سے 3900 روپے تک فروخت ہوئیں، یعنی فی کلو قیمت تقریباً 450 سے 500 روپے کے درمیان رہی ہے، اور یہ ہول سیل ریٹ ہے۔

دوسری جانب سوات اور دیر کے علاقوں سے آنے والے ٹماٹر اس وقت مارکیٹ میں دستیاب ہیں، مگر ان کی سپلائی بھی محدود ہے۔ سوات کے ٹماٹر کی بڑی ٹوکری (14 سے 16 کلو وزنی) 4500 سے 6600 روپے تک فروخت ہوئی، جس کے نتیجے میں فی کلو قیمت 400 سے 600 روپے کے درمیان ہے۔

عدنان میار کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں افغانستان سے درآمد کی بندش، ایران سے محدود سپلائی، اور ملک کے بالائی علاقوں میں فصل کی کمی شامل ہیں، جب تک افغانستان سے درآمد بحال نہیں ہوتی اور نئی مقامی فصل منڈی میں نہیں آتی، قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان نہیں ہے۔

اس وقت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں دکانوں پر ٹماٹر 500 سے 600 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ متعدد دکانوں پر ٹماٹر دستیاب ہی نہیں ہیں۔

عوام کی جانب سے ٹماٹروں کی قیمت میں ہوشربا اضافے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 500 سے 600 روپے فی کلو کے حساب سے ٹماٹر خریدنا عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اب تو سرکہ، آلو بخارہ اور دہی سے ہی سالن بنانا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: روپے فی کلو ٹماٹروں کی اسلام آباد میں ٹماٹر سے 600 روپے منڈی میں ٹماٹر کی کی قیمت

پڑھیں:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج بھی کمی دیکھی  گئی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج بھی کمی دیکھی  گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں آج 17 ڈالر کی  کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 235 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن عالمی  مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی۔ مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 200 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ  ہفتے کے روز  بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی تھی اور سونا اچانک 106 ڈالر فی اونس کم ہوکر 4252 ڈالر کی سطح پر آ گیا تھا، جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر سونا 10 ہزار 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا تھا۔ سونے کی قیمت میں اس بڑی کمی سے ایک روز قبل جمعہ کے روزتاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا، جس کے مطابق سونا عالمی مارکیٹ میں 141 ڈالر کے اضافے سے 4358 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹوں میں 14 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج بھی کمی دیکھی  گئی
  • ٹماٹر کی قیمت سن کر شہریوں کے چہرے سرخ ،فی کلو 700 روپے تک جاپہنچا
  • ٹماٹر کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے،قیمت 600 روپے کلو تک جا پہنچی
  • کراچی میں ٹماٹر چکن سے بھی مہنگا ہوگیا
  • کراچی میں ٹماٹر کے دام آسمان پر،  عوام مہنگائی سے پریشان
  • ٹماٹر کی فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی
  • ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا
  • کراچی میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا
  • سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت 3 روپے کلو مہنگا