ٹماٹر کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے،قیمت 600 روپے کلو تک جا پہنچی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251020-11-18
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹماٹر کے پھر پر لگ گئے عوام کی پہنچ سے دور چار سو سے چھ سو روپے کلو تک پہنچ گیا پنجاب سے ٹماٹر نہ آنے کی وجہ قیمتوں اضافہ اگر لوگ ٹماٹر کا ستعمال بند کر دیں تو ٹماٹر خود زمین پر آجائے گا کونسلر طاہر اسامہ تفصیلات کے مطابق صرف دوہفتوں کے بعد ٹماٹر کی قیمت میں ایک پھر اضافہ ہو گیا ہے اور ٹماٹر دوسو سے بڑھ کر چھ روپے کلو تک جا پہنچا ہے اور سبزی فروش محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ٹماٹر کی قیمت میں مذید دوسو روپے تک کا ضافہ ہو سکتا ہے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے ٹماٹر کی فصل خراب ہونے کی وجہ سندھ کے اندر ٹماٹر نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے دوسری جانب عوام کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کنٹرول کمیٹی اگر مرکزی سبزی مارکیٹ کو کنٹرول کرے تو پھر قیمت میں کمی ہو سکتی ہے یونین کونسل ٹنڈوجام کے کونسلر اور سماجی رہنما طاہر اسامہ کا کہنا تھا اگر عوام ٹماٹر کی جگہ دہی کا استعمال کرنا شروع کر دے تو ٹماٹر کی قیمت خودبخود کم ہو جائے جب تک عوام منافع خوروں کے خلاف متحد نہیں ہو گی کسی چیز میں انھیں ریلیف نہیں ملے انھوں نے کہا قیمتوں میں اضافہ کا سبب ہم خود بھی ہیں جب عوام چارسو روپے میں ٹماٹر خریدا تو انھوں چھ سو روپے کردیا اگر ایک ہفتے ٹماٹر ہم نہیں خریدے تو ٹماٹر ایسی فصل جیسے بہت عرصے محفوظ رکھا جا سکتا ہو اس کے خراب ہونے کے خطرے سے ہمیں یہ پچاس روپے کلو میں بھی ٹماٹر دے دیں گے انھوں نے کہا مارکیٹ کمیٹی سے زیادہ اگر عوام ان چیزوں کا بائیکاٹ کرے جن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھائی دے تو مہنگائی کا مسلہ حل ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹماٹر کی روپے کلو کی قیمت کی وجہ
پڑھیں:
سونا غریب کی پہنچ سے بہت دور‘ ایک روز میں 14ہزار ایک سو روپے تولہ مہنگا
کراچی (کامرس رپورٹر) سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 14ہزار 100روپے ریکارڈ اضافے سے 4لاکھ 56 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت 12089 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 718روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں 141 ڈالر کے اضافے سے سونا 4358 ڈالرز فی اونس پر جاپہنچا ہے۔