City 42:
2026-07-24@01:11:19 GMT

ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

سعید احمد:سیلاب سے متاثرہ ٹریک کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر، لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کردی گئی۔

پاک بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر ساڑھے 4کی بجائے 7بجے روانہ ہوگی، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ 

گرین لائن کراچی کیلئے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی، کراچی جانے والی قراقرم لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی۔ 

دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق

پاکستان ایکسپریس براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی، کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔ 

کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس براستہ ساہیوال-لاہور راولپنڈی جائے گی، ملت ایکسپریس براستہ ساہیوال لاہور، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، فیصل آباد جائے گی، کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہور-ساہیوال پشاور جائے گی۔ 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایکسپریس براستہ جائے گی

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا