Express News:
2025-10-19@03:48:46 GMT

کراچی میں تین پولیس مقابلے، 4 زخمی ڈاکوؤں سمیت 5 گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان تین علیحدہ علیحدہ مبینہ مقابلوں کے دوران 4 زخمیوں سمیت مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پہلا واقعہ کورنگی کراسنگ بند کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران 25 سالہ ڈاکو کاشان زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری کارروائی کورنگی نمبر ڈھائی، سیکٹر 33 ڈی جمیل مسجد کے قریب ہوئی، جہاں کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم زاہد عرف زہدو ولد حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

اس کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن اور نقد رقم برآمد کی گئی، جبکہ اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

تیسرا پولیس مقابلہ سچل تھانے کی حدود میں سپر ہائی وے افغان چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت سہیل اور موسیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔

پولیس نے گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی : نشئی نے 2 بچوں کو جلا کر مار ڈالا

 ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں نشے کے عادی شخص نے 2 بچوں کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں جھلس کر زخمی ہونے والے 2 بچے زیر علاج ہیں۔

 واقعے کے بعد ملزم نے بھی مبینہ طور پر اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار
  • 37 ارب روپے کا کوہستان کرپشن اسکینڈل، مرکزی ملزم اہلیہ سمیت گرفتار، جسمانی ریمانڈ منظور
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار
  •  کم عمر مغوی طالبہ بازیاب‘ اغوا کار گرفتار
  • اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، کروڑوں کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 5 گرفتار
  • کراچی، دو الگ الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار
  • سیالکوٹ؛ 5 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، ملزم والدین سمیت گرفتار
  • کراچی : نشئی نے 2 بچوں کو جلا کر مار ڈالا