گیس پریشر مشین پھٹنے سے خوفناک دھماکا: ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیوکراچی: گیس پریشر مشین پھٹنے سے عمارت میں تباہی مچ گئی ،ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ 2 گھر اور 4دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں گیس پریشر مشین پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے دو گھر اور چار دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، کئی افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے نکالا۔ملبے سے ایک دکاندار کی لاش برآمد کی گئی جبکہ زخمیوں میں گھر کے افراد اور راہگیر بھی شامل ہیں۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ، واقعہ گھر میں لگی گیس پریشر مشین کے حادثاتی طور پر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت سے سوئی گیس کا پریشر بڑھانے والی موٹر برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ موٹر سے کھینچی جانے والی گیس گھر کے اندر بھر گئی تھی، جس سے دھماکہ ہوا، حادثے کے وقت عمارت میں مزدور رہائش پذیر تھے جبکہ گھر کے مالکان موجود نہیں تھے۔دھماکے سے متصل مکان کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیس پریشر مشین
پڑھیں:
سی پیک روڈ پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
بلوچستان کے ضلع تربت میںسی پیک روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میںتین قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، شاہ جان ولد رحیم بخش، نعیم ولد نبی بخش اور بہادر ولد ہاشم موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ڈاکٹر شبیر ولد میران شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم گاڑی کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ واقعہ نے علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے۔