آزاد کشمیر میں ڈینگی نوجوان کی جان نگل گیا، سینکڑوں افراد متاثر
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3075 تک پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔ ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر فاروق اعوان نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول روم نے متاثرہ شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے، مظفرآباد کے ہسپتال میں زیر علاج مریض ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے جاں بحق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3075 تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب ڈینگی کنٹرول روم سے ملنے والے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ مظفرآباد میں 2257، باغ 124 جبکہ میرپور میں 565، جہلم ویلی 16، نیلم 33، سدھنوتی 3، حویلی 6 جب کہ پونچھ ضلع میں 42 کیسز رپورٹ ہوئے۔ علاوہ ازیں ضلع کوٹلی 17 اور بھمبر میں بھی 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مختلف ہسپتالوں میں 22 مریض زیر علاج ہیں، مزید 417 مریض ریکوری کے بعد گھر شفٹ کر دیے گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈینگی وائرس میں ڈینگی
پڑھیں:
ایف سی ہیڈ کوارٹر خودکش دھماکہ: تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملوں کی تحقیقات جاری ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے حملے میں ملوث تینوں خودکش حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم ان کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک موصول نہیں ہو سکیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے سلسلے میں اب تک 100 سے زائد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے، جبکہ رحمان بابا قبرستان سے ایف سی ہیڈکوارٹرز تک حملہ آوروں کی حرکت کی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ تفتیشی ٹیم سہولت کار تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے، اور حملے کے روز حملہ آوروں کے پاس کوئی موبائل فون نہیں تھا۔
یاد رہے کہ 24 نومبر کو ایف سی ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں 3 اہلکار شہید جبکہ تینوں حملہ آور مارے گئے تھے۔