بلوچستان میں دہشتگردی کے 99 فیصد حملے ناکام بنائے ہیں، آئی جی پولیس
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان پولیس نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے خدشات موجود ہیں۔ حالیہ کشیدگی کے بعد خطرات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسپیکٹر جنرل بلوچستان پولیس محمد طاہر نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں 99 فیصد حملے ناکام بنائے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں مزید دہشتگردی کے خدشات موجود ہیں۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے خدشات موجود ہیں۔ حالیہ کشیدگی کے بعد خطرات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی فورسز کے انخلا کے بعد افغانستان سے دہشت گردوں نے بلوچستان کو نشانہ بنایا۔ جن میں سے 99 فیصد حملے ناکام بنائے گئے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ "ہائبرڈ وارفیئر" کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز کے پولیس میں انضمام سے دہشتگردی میں نمایاں کمی آئے گی۔ انسداد دہشتگردی میں سی ٹی ڈی کا کلیدی کردار ہے۔ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے 99 فیصد دہشتگرد کارروائیاں ناکام بنائی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دہشتگردی کے
پڑھیں:
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید
ویب ڈیسک :لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے کے دوران ایک سپاہی شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خود کش حملہ تجوڑی کے قریب کٹوخیل اڈا میں کیا گیا، جائے وقوعہ پر خودکش بمبار کے اعضاء بکھرے پڑے ہیں۔
پولیس موبائل گاڑی میں 7 اہلکار موجود تھے، خودکش حملے میں ہیڈ کانسٹیبل علاءالدین شہید ہوگیا۔
زخمیوں میں موبائل انچارج اے ایس آئی حق نواز خان، ڈرائیور یار محمد، ایلیٹ فورس کانسٹیبل کمال احمد، نعیم اللہ اور ڈی ایف سی نصر اللہ شامل ہیں۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ٹرائل پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد
خود کش حملہ آور کا ساتھی فرار ہوگیا جبکہ مقامی لوگ جنگلوں میں تعاقب کر رہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکار کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا ک دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کے دشمن دہشتگردوں کے مکمل سدباب کے لیے حکومت پر عزم ہے۔
بحرین میں مستقل رہائش حاصل کریں، آسان شرائط سامنے آگئیں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پولیس اہلکار نے جان کی قربانی دے کر شہادت حاصل کی۔
وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صوبائی حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہے، امن و امان قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
پنجاب: افغان دہشتگرد گرفتار، بیان بھی سامنے آگیا