بلوچستان کے 7 میں سے 6 ڈویژنز میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
بلوچستان حکومت نے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد صوبے کی 7 میں سے 6 انتظامی ڈویژنز میں صوبائی اور وفاقی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا ہے، جس کے بعد ان ڈویژنز کو ’اے ایریاز‘ قرار دے دیا گیا ہے۔
نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جمعرات کو جاری کیا گیا ہے۔
ان 6 ڈویژنز میں کوئٹہ، قلات، مکران، ژوب، رخشان اور نصیر آباد شامل ہیں، تاہم سبی ڈویژن، جس میں ڈیرہ بگٹی، سبی، کوہلو، ہرنائی اور زیارت کے اضلاع شامل ہیں، کی لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم نہیں کیا گیا۔
بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ، ژوب، مکران، رخشان، نصیر آباد اور قلات ڈویژنز کی تمام ریونیو حدود کو فوری طور پر بلوچستان پولیس کے دائرہ اختیار میں ’اے ایریاز‘ قرار دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ علاقوں میں خدمات انجام دینے والے تمام لیویز اہلکار (صوبائی اور سابق وفاقی لیویز دونوں) اور سی پیک ونگ کے اراکین کو بلوچستان پولیس میں ضم کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پولیس میں ضم دیا گیا گیا ہے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔