کراچی:

نشے کے عادی شخص نے نشے کے عادی دوسرے شخص کو سر پر وزنی چیز مار کر قتل کر دیا ، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 5 فیملی پارک کے قریب جھگڑے کے دوران سر پر وزنی چیز مارے جانے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں اس کی شناخت اسلم کے نام سے کی گئی ۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ نشے کے عادی 2 افراد میں جھگڑا ہوا تھا  اور محمد علی نامی شخص نے جھگڑے کے دوران اسلم کے سر پر سمنٹ کا بلاک دے مارا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر قتل میں ملوث ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نشے کے عادی

پڑھیں:

کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف سرچ آپریشن، 15غیر قانونی افغان گرفتار

پولیس نے سہراب گوٹھ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ اورسرچ آپریشن کرکے 15غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا، جس کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی شناخت و تصدیق بھی عمل میں لائی گئی۔آپریشن کے دوران 31گھروں، ہوٹلوں اور دکانوں کی تلاشی لی گئی جب کہ 15غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ آپریشن میں ایس ایچ اوز، افسران و جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز پولیس نے حصہ لیا ۔

متعلقہ مضامین

  • نیو کراچی میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی، 8 بھتہ خور گرفتار، مقدمہ درج
  • کراچی میں پولیو ورکرز پر تشدد، چار ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
  • کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف سرچ آپریشن، 15غیر قانونی افغان گرفتار
  • کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف سرچ آپریشن، 15 گرفتار
  • کراچی، دو الگ الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی پولیس کی کارروائیاں، 50 ملزمان گرفتار
  • کراچی : نشئی نے 2 بچوں کو جلا کر مار ڈالا
  • کراچی میں نشئی نے 2 بچوں کو جلا کر مار ڈالا