عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی جیل سماعت آج منسوخ کرکے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی گئی۔ توشہ خانہ ٹو کیس آج استغاثہ کے دلائل کے لئے مقرر تھا۔
کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے کی، توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادت مکمل ہو چکی ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
’’ بہت سے مراحل ابھی باقی ہیں‘‘ اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی پر سابق سفیر ملیحہ لودھی نے خدشات کا اظہار کر دیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس کیس کی سماعت
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔