دونوں استعفوں پردستخط مستند ہیں : علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے استعفوں میں دستخط کے فرق پر اٹھائے گئے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 8 اور 11 اکتوبر کو جمع کرائے گئے دونوں استعفے ان کے مستند دستخطوں کے ساتھ ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو جمع کرایا گیا استعفیٰ گورنر آفس پہلے ہی تسلیم کر چکا ہے اس کے باوجود اب اس پر اعتراضات اٹھانا حیران کن ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ میں دوبارہ واضح کر رہا ہوں کہ 8 اکتوبر اور 11 اکتوبر 2025 کو جمع کرائے گئے دونوں استعفے میرے اصل اور مستند دستخطوں کے ساتھ ہیں۔ اس میں کسی قسم کا ابہام یا تضاد نہیں۔
گورنر کے پی کے نے علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا
واضح رہے کہ یہ بیان گورنر خیبرپختونخوا کے اُس مؤقف کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دونوں استعفوں میں دستخط ایک جیسے نہیں لگتے، اس لیے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے بعد دستخطوں کی تصدیق کے تناظر میں فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
4 اکتوبر کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
فائل فوٹواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی، مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔