پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو مقدمہ سے اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عمر ایوب کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
جعل سازی سے پاکستانی قومی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالا بنگلہ دیشی شہری گرفتار
کراچی:ایف آئی اے نےجعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی جانب سے کارروائی کے دوران جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بنگلہ دیشی شہری کی گرفتاری عمل میں آئی۔
ملزم فضل الحق کو کراچی سے گرفتار کیا گیا، مذکورہ ملزم نے جعل سازی سے پاکستانی قومی شناختی کارڈ حاصل کیا ہواتھا اور تعلق بنگلہ دیش سے ہے،ملزم غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا،جس نے جعلی دستاویزات پر قومی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔
ملزم کو جاری کردہ شناختی کارڈ کو بلاک کر دیا گیا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔