پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو مقدمہ سے اشتہاری قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عمر ایوب کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
اے ٹی سی اسلام آباد نےشبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملے سے متعلق کیسزکی سماعت جج طاہرعباس سپرا نے کی۔
سماعت کے دوران شبلی فراز عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر انہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا، جبکہ سابق وزیر قانون راجا بشارت سمیت دیگر نامزد رہنما عدالت میں موجود تھے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حاضر ہونے والے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں، جن کی کارروائی جاری ہے۔