مری ڈسٹرکٹ کو پوری انتظامیہ دی، پولیس بھی دی اور آصف امین کی صورت میں بہترین ڈی پی او تعینات کیا، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے مری ڈسٹرکٹ کو پوری انتظامیہ دی، پولیس بھی دی اور آصف امین کی صورت میں بہترین ڈی پی او تعینات کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا " آپکی بیٹی ، آپکی بہن مریم نواز شریف جب آئی تو مریم نواز مری کو پوری انتظامیہ دیکر بہترین ڈی پی او آصف آمین کو تعینات کر کے پولیس بھی مری کو دے دی اور ٹریفک کنٹرول بھی مری کو دے دیا۔ ورنہ گرمی کے موسم میں جب سیاح پوری دنیا سے مری کا رخ کرتے تھے تو پولیس ڈیپوٹیشن پر دیگر اضلاع سے مری آتی تھی، اور چلی جاتی تھی۔ انکا مری سے کوئی تعلق نہیں ہوتا تھا۔"
ججز پر میڈیا سے بات کرنے پر پابندی لگا دی گئی
مریم نواز نے کہا کہ اب پولیس بھی مری کی ہے، ٹریفک ، ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی مری کا الگ ہے، اب مری ایک خودمختار ڈسٹرکٹ ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پولیس بھی مریم نواز بھی مری
پڑھیں:
پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع
پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول ‘مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم’ میں داخلوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے والدین کی سہولت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا نظام فعال کر دیا ہے، جس کے تحت آٹسٹک بچوں کے والدین autism.punjab.gov.pk پر فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ’آٹزم کے شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم
اسکول میں 3 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سیکشن، 6 سے 12 سال کے لیے جونیئر سیکشن جبکہ 13 سے 16 سال کے آٹسٹک بچوں کے لیے سینئر سیکشن قائم کیا گیا ہے۔
داخلوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آٹزم بچوں میں اعصابی بیماری ہے جو ان کی دوسروں سے ملنے جلنے، بات چیت کرنے اور سیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آٹزم اسکول مریم نواز