لاہور رڈو یلپنٹ پلان فیز ٹو کا آغاز ، معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا : مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ جس سے شہر میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا۔ شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ آئندہ سال 30 جون تک لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 اور واسا کی 486 گلیوں کو آپ گریڈ کیا جائے گا۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس میں انہوں نے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ لاہور کا ہر محلہ روشن اور بہتر بنانے کے لیے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاک ہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ لاہور کے ہر کونے میں اب ٹوٹ پھوٹ نہیں نظر آنی چاہیے اور شہریوں کے لیے باسہولت بنایا جائے گا۔ 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ لاہور کا ہر محلہ رہائش کے لیے فخر کی علامت بنے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
پاکستان اپنی عظمت دوبارہ حاصل کررہا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پاکستان اپنی عظمت دوبارہ حاصل کررہا ہے، جانتی ہوں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے ہمیں، آگے بڑھتے رہنا ہے۔
فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ کے آخری روز تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوان وعدہ کریں پاکستان کا پرچم بلند رکھیں گے، اپنے ملک کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔ مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور کور کمانڈر لاہور کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا اور کہا پاکستان آرمی، کور کمانڈر لاہور اور حکومتِ پنجاب کی بھی مشکور ہوں جن کے تعاون سے یہ سب ممکن ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، شاندار کامیابی پر محمدوسیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، دونوں حریف مقابلے کےلیے بھرپور محنت کرتے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
مزید :