خالد اجمل گزشتہ 15 برس سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف-10 میں لیڈیز ٹیلرنگ کا کام کر رہے ہیں۔ ان کے گھر والے اب بھی اپنے آبائی علاقے مظفرگڑھ میں مقیم ہیں، جبکہ وہ خود اسلام آباد میں چند رشتے داروں کے ساتھ ایک کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر ہیں۔ خالد اجمل اپنی ماہانہ آمدن کا بڑا حصہ گھر بھیج دیتے تھے، مگر 2019 میں ایک پڑوسی دکاندار نے انہیں مشورہ دیا کہ گھر پیسے بھیجنے کے بجائے اسلام آباد کی کسی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قسطوں پر پلاٹ لے لیں۔ دکاندار کے بقول چند سال قسطیں دینے کے بعد جب پلاٹ اُن کی ملکیت بن جائے گا تو وہ گھر تعمیر کرنے کا آغاز کرسکیں گے، یوں نہ صرف اسلام آباد میں اُن کا اپنا گھر ہو جائے گا بلکہ اپنے اہلِ خانہ کو یہاں لانا بھی آسان ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لیے غیر ضروری این او سی ختم

دوستوں اور مختلف پراپرٹی ڈیلرز سے طویل مشاورت کے بعد خالد اجمل نے لہترار روڈ پر قائم رائل سٹی ہاؤسنگ اسکیم میں 5 مرلے کا پلاٹ قسطوں پر حاصل کر لیا۔ وہ باقاعدگی سے ہر ماہ 17 ہزار روپے قسط ادا کرتے رہے۔ 3 سال بعد جب تمام ادائیگیاں مکمل ہو گئیں تو حقیقت سامنے آئی کہ سوسائٹی کا وجود ہی قانونی طور پر مشکوک تھا۔ سی ڈی اے نے اسے غیر منظور شدہ اور غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ خالد اجمل سمیت کئی متاثرین کو جمع کرائی گئی پوری رقم تو دور، صرف چند ہزار روپے واپس ملنے کی دھندلی سی امید دلائی جا رہی ہے۔

خالد اجمل جیسے سینکڑوں نہیں ہزاروں افراد ہے کہ جنہوں نے مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز میں قسطوں پر پلاٹ حاصل کیے، بھاری رقوم ادا کیں لیکن برسوں بعد بھی ان سوسائٹیز کی متعلقہ اداروں سے منظوری نہ ہونے کے باعث ان کو آج تک پلاٹ نہیں مل سکے ہیں اور وہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔

اسلام اباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی این اے) نے 99 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر منظور شدہ قرار دیا ہے، جبکہ 74 کو منظور کیا گیا ہے اسی طرح راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے 48 سوسائٹیز کو غیر قانونی اور غیر منظور شدہ جبکہ 83 ہاؤسنگ سوسائٹی کو منظور شدہ اور قانونی قرار دیا ہے۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو متعدد بار آگاہ کیا گیا ہے کہ سی ڈی اے آرڈیننس 1960، آئی سی ٹی زوننگ ریگولیشنز 1992 اور نجی ہاؤسنگ اسکیموں کے لیے مرتب کردہ ترمیمی طریقہ کار کے تحت اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ، فارم ہاؤسنگ، اپارٹمنٹ اور کمرشل اسکیموں کی منصوبہ بندی اور ترقی کے تمام امور کی نگرانی اور ریگولیشن کا اختیار سی ڈی اے کے پاس ہے۔  سیکشن 51 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ’پرائیویٹ ہاؤسنگ/ فارم ہاؤسنگ، اپارٹمنٹ/ کمرشل اسکیموں کی منصوبہ بندی و ترقی کے ضوابط 2023‘ جاری کیے ہیں، جو آئی سی ٹی زوننگ ریگولیشنز 1992 کے تحت زونII، IV اور V پر لاگو ہوتے ہیں۔

سی ڈی اے کے مطابق نجی ہاؤسنگ اسکیموں کی منظوری 2 مراحل میں دی جاتی ہے ، پہلے لے آؤٹ پلان (LOP) کی ٹیکنیکل منظور اور بعد ازاں تمام قانونی تقاضے پورے ہونے پر این او سی (NOC) جاری کیا جاتا ہے، جس کے بعد ہی اسپانسرز کو ترقیاتی کام اور پلاٹس کی فروخت کی اجازت ہوتی ہے۔ البتہ ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان شروع میں ہی پلاٹ فروخت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا کم آمدنی والے افراد کے لیے سستے ہاؤسنگ لون متعارف کرانے کا منصوبہ

سی ڈی اے نے واضح کیا کہ این او سی کے بغیر کسی بھی اسکیم میں ترقیاتی سرگرمیوں یا پلاٹس کی فروخت کی اجازت نہیں ہے، سی ڈی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پلاٹ خریدنے سے قبل متعلقہ اسکیم کا LOP اور NOC ضرور چیک کریں تاکہ کسی بھی نقصان یا فراڈ سے بچا جا سکے۔

اسلام آباد میں واقع 74 ہاؤسنگ سوسائیٹز سی ڈی اے سے منظور شدہ ہیں، زون 2 جن میں، کابینہ ڈویژن ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم سیکٹر E16، E17، انجینئرز ہاؤسنگ اسکیم  سیکٹر D16، D17، فیصل ریزیڈنشیا ہاؤسنگ اسکیم سیکٹر E17، خیابانِ کشمیر فیز اوّل کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم سیکٹر G15 / F15، خیابانِ کشمیر فیز ٹو کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم سیکٹر F16، مارگلہ ویو ہاؤسنگ اسکیم سیکٹر D17، وزارتِ داخلہ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم سیکٹر G16، ملٹی گارڈنز فیز ون کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم سیکٹر A17، B17 ، B18، نیو اسلام آباد گارڈنز  سیکٹر C17، روشن پاکستان کارپوریشن ہاؤسنگ اسکیم سیکٹر E16، پیراڈائز سٹی ہاؤسنگ اسکیم سیکٹر F16، F17 ، G17، سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم سیکٹر G17، ٹیلی گراف اینڈ ٹیلیفون ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم سیکٹر F17، ٹیلی گارڈن کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم سیکٹر F17۔ شامل ہیں۔

اسلام آباد کے زون 4 میں منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں الحمرا ہلز ایگرو فارمنگ ہاؤسنگ اسکیم زون 4C، لہتراڑ روڈ، انزا زیفیر ڈیل ایگرو فارمز زون 4C، سملی ڈیم روڈ، بحریہ انکلیو فیز ون زون 4C، کُری روڈ، بحریہ انکلیو فیز ٹو  زون 4B2، انگوری روڈ، بحریہ انکلیو ایگرو فارمنگ اسکیم زون 4D، انگوری روڈ، ایف آئی اے پارک انکلیو ہاؤسنگ اسکیم  زون 4B2، مالوٹ روڈ، گُلبرگ گرینز فارم ہاؤسنگ اسکیم زون 4C، اسلام آباد ایکسپریس وے، اسلام آباد ہلز فارم ہاؤسنگ اسکیم زون D4، اسلام آباد ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم زون 4B2، مالوٹ روڈ، خیابانِ کشمیر ایگرو فارمنگ اسکیم زون C4، پاکستان نیوی فارمز (فیز ون) زون C4، سملی ڈیم روڈ، پارک ویو سٹی ہاؤسنگ اسکیم  زون 4B2، کُری روڈ اور رحمان انکلیو ہاؤسنگ اسکیم زون 4B1، لہتراڑ روڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے جڑواں شہروں سمیت 13بڑے شہروں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد زون 5 کی منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں، اے جی او سی ایچ ایس فیز ون کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم اسلام آباد ایکسپریس وے، اے جی او سی ایچ ایس فیز 2، الحمرا ایونیو ہاؤسنگ اسکیم لہتراڑ روڈ، المکّہ سٹی ہاؤسنگ اسکیم جاپان روڈ، بحریہ ٹاؤن (فیز II, III, V, VI)، بحریہ ٹاؤن (فیز IIIE & IV)، بحریہ ٹاؤن فیز VIIبحریہ ٹاؤن فیز VIIE ، بحریہ گارڈن سٹی، کیپیٹل انکلیو ہاؤسنگ اسکیم اسلام آباد ایکسپریس وے، سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم اسلام آباد ایکسپریس وے، گریس ویلی ہاؤسنگ اسکیم جی ٹی روڈ، گلبرگ ریزیڈنشیا ہاؤسنگ اسکیم اسلام آباد ایکسپریس وے، گُلشنِ رابعہ ہاؤسنگ اسکیم جاپان روڈ، آئیکن گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم جاپان روڈ، جدہ ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم  جی ٹی روڈ، جناح گارڈن فیز اوّل اسلام آباد ایکسپریس وے، جناح گارڈن فیز دوم  کہوٹہ روڈ، جناح گارڈن فیز اوّل ایکسٹینشن اسلام آباد ایکسپریس وے، جناح ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کہوٹہ روڈ، خیابانِ کشمیر ٹو اسکیم جی ٹی روڈ، نیشنل اسمبلی ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم داروالہ روڈ، نیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم (ایوانِ صدر) کہوٹہ روڈ، نیول اینکریج ہاؤسنگ اسکیم اسلام آباد ایکسپریس وے، نیو اسلام آباد انکلیو (بینکرز ٹاؤن / حمزہ ٹاؤن)  کہوٹہ روڈ، او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم جاپان روڈ، پارلیمنٹیرین انکلیو ہاؤسنگ اسکیم جاپان روڈ، ریور گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم اسلام آباد ایکسپریس وے، سینیٹ ایونیو ہاؤسنگ اسکیم جاپان روڈ، سوان گارڈنز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم اسلام آباد ایکسپریس وے، ٹیلی ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم موضع گورامست، اسلام آباد، ڈبلیو ڈبلیو ایف لیبر کالونی اسلام آباد شامل ہیں۔

راولپنڈی میں آر ڈی اے کی منظور شدہ سوسائٹیز کی تعداد 83 ہے جن میں  OGDC ہاؤسنگ سوسائٹی ہکلہ ملٹی گارڈنز بھڈانہ خرد، چوکر، دھوک جنڈو، ٹھٹھہ خلیل شہباز ولاز (لینڈ سب ڈویژن) کوٹھا کلاں، ممتاز سٹی پنڈ نصرالہ گھر بال، ایئرپورٹ گرین گارڈن (ریوائزڈ و ایکسٹینشن) باجنیال، پی آئی اے آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اڈیالہ، بینکر سٹی نوکریالی، اڈیالہ، پاکستان گورنمنٹ ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی جونیاں، روات روڈ، گندھارا سٹی پنڈ نصرالہ، کوہستان انکلیو سگرا برہامہ، قرطبہ سٹی کولیاں حمید، چکرا، چکری روڈ، کیپیٹل اسمارٹ سٹی چہان، ٹاپ سٹی، باجنیال، پنڈ ماربل آرچ انکلیو موضع جٹال و پنڈ دادو، فیصل مرگلہ سٹی ڈھوک جنڈو و چوکر، فیصل ٹاؤن (ریوائزڈ و ایکسٹینشن) چہان، برکات، پنڈ نصرالہ و نوغازی، تاج ریذیڈنشیا کاک، سلور سٹی — غریبہ، جٹال ورنیال، فیصل ہلز پنڈ گوندل، دھوک سیدو، موہڑا شاہ ولی، کامنرز اسکائی گارڈن، منگھلے و کھتّر، انگوری، رہبر کالونی موضع رنیال، حیال رنیال و حیال دھمیال، چکری روڈ، شالیمار ٹاؤن — پنڈ نصرالہ و چہان بحریہ ٹاؤن فیز VIII — گلی، سفاری ویلی موضع گلی خداداد سٹی (بشمول ایئرپورٹ انکلیو) پنڈ نصرالہ سفاری انکلیو II (لینڈ سب ڈویژن) دھگل، ٹی اینڈ ٹی ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی دھگل، ریونیو ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی مورگہ، ایلیٹ ریویری ہاؤسنگ (ایٹین) باجنیال، بھمرہ، فرنچ ہاؤسنگ اسکیم دھگل، ال خان انکلیو لب تھاٹھو، تحصیل ٹیکسلا، گارڈن ولاز دھگل، سی بی آر ٹاؤن فیز II کوٹ کولیاں، فارن آفس ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لکھو، روپہ، پنڈ نصرالہ،بحریہ پیراڈائز  کوٹھا کلاں، ریل ویو ہاؤسنگ اسکیم چکلالہ اپ کنٹری انکلوژر کوٹ کولیاں، روپہ، جٹال، الشفا کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم گنگال، بحریہ ٹاؤن (فیز I, II & III جزوی) کوٹھا کلاں، آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (گلشنِ آباد) کلیال، گلشنِ فاطمہ روپہ،گولڈن جوبلی کوآپریٹو ہاؤسنگ کوٹھا کلاں، جوڈیشل کالونی — گنگال، سفاری ولاز II کوٹھا کلاں، بوسٹن ایونیو ہاؤسنگ اسکیم  کوٹھا کلاں، یونیورسٹی ٹاؤن باجنیال، پاکستان ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (K, KExt, M) موہری کھتران و گربال، ڈاکٹرز ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لوہی بھیر، ایسٹ رج ہاؤسنگ اسکیم کوٹھا کلاں، کہکشاں ٹاؤن شاہ پور شامل ہیں۔

  کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد میں کچھ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں اور ایگرو فارم ہاؤسنگ اسکیمیں بغیر کسی سرکاری منظوری یا این او سی کے پلاٹس کی فروخت اور مارکیٹنگ کر رہی ہیں، جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی، لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے لیے ہاؤسنگ قرضوں کے بجٹ میں نمایاں اضافہ

اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پلاٹ خریدنے سے پہلے متعلقہ ہاؤسنگ اسکیم کا LOP اور  NOC لازمی چیک کریں تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان یا دھوکا دہی سے بچا جا سکے۔

سی ڈی اے کے مطابق غیر منظور شدہ یا وہ سوسائٹی جنہوں نے سی ڈی اے سے کوئی منظوری یا این او سی حاصل نہیں کی ان میں رائل سٹی ہاؤسنگ اسکیم، لہترار روڈ، جاپان ویلی کرپا، غوری گارڈنز لہترار روڈ، ستی ٹاؤن لہترار روڈ، سملی ویلی (1&2) سملی ڈیم روڈ، دھنیال ٹاؤن ہنرو ٹھںڈا پانی، غاکر ٹاؤن، لہترار روڈ اسامہ ٹاؤن ہنرو ٹھنڈا پانی، عبداللہ گارڈنز کُری روڈ، کینٹربری انکلیو پارک روڈ کے قریب، قرتبل ٹاؤن اسلام آباد ہائی وے، کامنرز اسکائی گارڈن (فلاور ویلی) مظفرآباد ٹاؤن، پڈ بیگوال سملی ڈیم روڈ، مدینہ انکلیو فیز I لہترار  سملی ڈیم لنک روڈ، اسٹار ولاز ہاؤسنگ اسکیم سملی ڈیم روڈ، سیف گارڈنز علی پور فراش لہترار روڈ، بابر انکلیو مورا نور، ڈاکٹرز انکلیو پارک روڈ، گرین ایونیو II کُری روڈ، حماد ٹاؤن (موضع محریاں) کُری روڈ، مروہ ٹاؤن اسلام آباد ہائی وے، میڈیا سٹی1 کرپا روڈ، پیراڈائز پوائنٹ ہاؤسنگ سوسائٹی لہترار روڈ، گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم، بدر فارمز سملی ڈیم روڈ، گرین فیلڈ سملی ڈیم روڈ، شاہین فارمز سملی ڈیم روڈ، کوہسار انکلیو نیول فارمز کے قریب سملی ڈیم روڈ، علی ٹاؤن، گرین میڈوز (نارتھ رج) ہاؤسنگ اسکیم، الریان سوسائٹی کورنگ دریا کے جنوب میں (بنی گالا برج کے قریب) راجہ فاروق کی لینڈ سب ڈویژن، کار ساز ولاز ڈی12 کے قریب شاہ اللہ دتہ، زون III، میجر مخدوم سوسائٹی، گرین ہلز، آرکیڈیا سٹی، آریان انکلیو، مین کورنگ روڈ، بنی گالا، عدیل ویلی، سملی ڈیم روڈ، عدیل فارمز، سملی ڈیم روڈ، السید ایونیو، پارک روڈ، الرحمان سٹی ویو، لہترار روڈ (قریب پی ایس نیلور)، الرحمان ولاز کُری روڈ (ایٹک پٹرولیم کے قریب)، الہدی ٹاؤن، لہترار روڈ، علی ماڈل ٹاؤن، عبداللہ گارڈن، کُری روڈ، ایشین رینچز ولاز، لہترار  سملی ڈیم لنک روڈ، ارسلان ٹاؤن، لہترار روڈ، ابو بکر ٹاؤن اسلام آباد ہائی وے، امیر خان انکلیو، ملاح روڈ، بحریہ انکلیو کے قریب، بلیو انکلیو/اسٹار ہوم، لہترار سملی ڈیم لنک روڈ، برما ٹاؤن، لہترار روڈ، بائیلی ٹاؤن، کُری روڈ (ایٹک پٹرولیم کے قریب)، بھارہ کہو انکلیو، اسلام آباد، بنی گالا ہل ویو ہل ویو روڈ، کامنرز اسکائی گارڈن (فلاور ویلی)، سٹی ویو نیلور کے قریب، سٹی ٹاؤن لہترار روڈ، کیپیٹل گارڈنز لہترار روڈ، ڈریم لینڈ سٹی لہترار روڈ، ٹھںڈا پانی، فیصل ٹاؤن اسلام آباد ہائی وے، غوری ٹاؤن تمام فیزز، اسلام آباد ایکسپریس وے، گرین ایونیو پارک روڈ، گرین ویو ولاز آف لہترار روڈ، گرین ویلی (1&2)، سملی ڈیم روڈ، گلبرگ ٹاؤن (1&2)، لہترار روڈ، گلف ریزیڈنشیا لہترار روڈ، گرین ریزیڈنشیا لہترار روڈ، گرین ویلی، کروڑ روڈ (قرآن کمپلیکس کے قریب)، ہل ویو ہاؤسز سملی ڈیم روڈ، اقبال ٹاؤن، اسلام آباد ایکسپریس وے، آئیڈیل ریزیڈنشیا پارک انکلیو کے قریب، اتفاق ٹاؤن اولڈ کرپا روڈ آف لہترار روڈ، اسلام آباد سیف گارڈن، کرپا روڈ، آف لہترار روڈ، جے اینڈ کے فارم ہاؤسنگ اسکیم، اسلام آباد ایکسپریس وے، کیانی ٹاؤن، کرپا روڈ، آف لہترار روڈ، کارساز ولاز، ڈی12 کے قریب شاہ اللہ دتہ، لینڈ سب ڈویژن (اسپانسر: شہزاد)، سنجانیہ روڈ، بنی گالا، مدینہ ٹاؤن، اسلام آباد ہائی وے، مسلم ٹاؤن، سملی ڈیم روڈ، مارگلہ گارڈنز، لہترار روڈ، مفتی محمود انکلیو، آف لہترار روڈ، مکہ ٹاؤن، ہنرو ٹھںڈا پانی، نیلور، نیو یونیورسٹی ٹاؤن (کامسیٹس کے قریب) پارک روڈ، اولیو ووڈ فارمز سملی ڈیم روڈ، او جی ڈی سی او ایل ٹاؤن چتر مری روڈ کے قریب، پارک لین ویلی، پارک روڈ، پی ٹی وی کالونی سملی ڈیم روڈ، راول انکلیو کُری روڈ، راول انکلیو فیز III لہترار روڈ، رائل ہومز / ریزیڈنشیا لہترار روڈ، ستی ٹاؤن لہترار روڈ، اسپرنگ ویلی سملی ڈیم روڈ، سما ٹاؤن، ٹرائیکون ایگرو فارمز سملی ڈیم روڈ، دی انکلیو ہاؤسنگ اسکیم مین بنی گالا روڈ، دانیال ٹاؤن، ہنرو ٹھںڈا پانی، نیلور، غاکر ٹاؤن، لہترار روڈ (ملال پل نیلور کے قریب)، اسامہ ٹاؤن، ہنرو ٹھںڈا پانی (عزیز مارکیٹ نیلور کے قریب)، یار محمد سوسائٹی، بنی گالا، روز ویلی سوسائٹی، اسلام آباد۔

راولپنڈی میں غیر منظور شدہ سوسائٹیاں:

 گیلوپ گرینز فارم ہاؤسز، سی بی آر ریزیڈنشیا، محمود ٹاؤن، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، فیڈریشن آف ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، ایئرپورٹ ریزیڈنشیا، بن عالم، ایئرلائن ایونیو (ایونیو ہاؤسنگ اسکیم)، جوڈیشل ٹاؤن، بحریہ انکلیو II، بحریہ انکلیو III، ہائی گیٹ ہلز، یوٹیلیٹی کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، بحریہ گالف سٹی (ایکسٹینشن)، بروہا فارم ہاؤسز، ایلیگنٹ سٹی / نیو ماڈل ٹاؤن، گرین سٹی، واپڈا ٹاؤن (واپڈا ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی)، انجینیئر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، وزارتِ تجارت ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، ویٹرن ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، کوہسار ایکسٹینشن، وہٹیکسلا اسمارٹ سٹی، اورورا ہاؤسنگ اسکیم، واہ ریزیڈنشیا، نیو مری ٹاؤن شپ، لیک مارینا، الفضل گارڈن، ڈسکوری گارڈن، دی ایونیو، راول پام سٹی، نیو میٹرو سٹی، اسلام آباد گالف سٹی، الیکسِر ریزورٹ، کوہستان انکلیو (ایکسٹینشن 1)، گلشنِ صحت کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، دی لائف ریزیڈنشیا، فیصل ریذیڈنشیا فیز II، مز سٹی، سینچری ٹاؤن، اتحاد ہائٹس، میگا سٹی (اقبال سٹی)، پارک زمین ٹاؤن، راول ٹاؤن اینڈ ہاؤسنگ انکلیو، قائم مینشن، ہون ایڈونچر فارم، گلشنِ بہار اور نیو ایئرپورٹ ٹاؤن شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد راولپنڈی غیر قانونی سوسائٹی غیر منظور شدہ سوسائٹی منظور شدی سوسائٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد راولپنڈی غیر قانونی سوسائٹی غیر منظور شدہ سوسائٹی منظور شدی سوسائٹی ہاؤسنگ اسکیم اسلام آباد ایکسپریس وے فارم ہاؤسنگ اسکیم ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم سٹی ہاؤسنگ اسکیم ہاؤسنگ اسکیم زون ہاؤسنگ سوسائٹیز ہنرو ٹھںڈا پانی اسلام آباد میں لینڈ سب ڈویژن یہ بھی پڑھیں بحریہ ٹاؤن ایگرو فارم پنڈ نصرالہ انکلیو فیز سی ڈی اے کے خالد اجمل بنی گالا کی منظور پارک روڈ شامل ہیں ٹاؤن فیز کرپا روڈ ک ری روڈ کے قریب کے لیے فیز ون

پڑھیں:

اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں واقع سی ڈی اے چوک کے قریب فائرنگ کی گئی۔

نامعلوم ملزمان اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی علی اکبر کو گولیاں مارکر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ اے ایس آئی علی اکبر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • غیرملکی ٹیموں کے دورے‘ وزیرداخلہ کا فورسز کو خراج تحسین
  • غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
  • غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
  • اسلام آباد متاثرین کے تحفظ کا قانون جلد اسمبلی سے منظور ہونے کا امکان
  • پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم پر سخت عملدرآمد کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، شہریوں سے کھربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف
  • تمام قانونی راستے اختیار کیے، ہماری شنوائی نہیں ہو رہی: مشال یوسفزئی
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہاؤسنگ اسکیموں کی جعلسازی، شہریوں سے کھربوں روپے کا فراڈ