Jasarat News:
2026-07-24@08:43:45 GMT

ماتلی،نامعلوم شخص کی نعش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی (نمائندہ جسارت) ماتلی میںٹنڈو غلام علی بائی پاس روڈ کے قریب 40 سالہ نامعلوم شخص کی خون میں لت پت لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کو کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری، جس کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ شدید چوٹوں کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ماتلی پولیس موقع پر پہنچی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی رضا کاروں کی مدد سے تعلقہ اسپتال منتقل کیا۔ایدھی ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اگر اس کی شناخت نہ ہو سکی یا ورثا سامنے نہ آئے تو لاش کو لاوارث قرار دے کر تدفین کر دی جائے گی۔

 

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق