کراچی : نشئی نے 2 بچوں کو جلا کر مار ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں نشے کے عادی شخص نے 2 بچوں کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں جھلس کر زخمی ہونے والے 2 بچے زیر علاج ہیں۔
واقعے کے بعد ملزم نے بھی مبینہ طور پر اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار
کراچی:ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم غلام مصطفی کو کراچی میں فورم مال سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 31100 سعودی ریال، 17000 امریکی ڈالر، موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد کرلیے گئے ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا اور نہ ہی اسکے پاس کرنسی ایکسچینج چلانے کا لائسنس موجود ہے، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔