Daily Mumtaz:
2026-07-24@04:37:15 GMT

پنجاب کا بدنام زمانہ کار لفٹر کراچی میں مارا گیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT

پنجاب کا بدنام زمانہ کار لفٹر کراچی میں مارا گیا

پنجاب کے ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والا بدنام زمانہ کار لفٹر خالد حسین کراچی میں پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ملزم کے خلاف پنجاب اور کراچی کے مختلف اضلاع میں کار لفٹنگ، موٹرسائیکل چوری اور دیگر سنگین جرائم کے 50 سے زائد مقدمات درج تھے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں کار لفٹنگ اور موٹرسائیکل چوری کی لہر برپا کرنے والا بدنام زمانہ ملزم خالد حسین آخرکار کراچی میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کراچی منتقل ہونے کے بعد بھی جرائم سے باز نہ آیا اور یہاں بھی متعدد وارداتیں کیں۔

حکام کے مطابق ملزم لیہ کا رہائشی تھا اور اس کے خلاف لیہ، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، راجن پور، بہاولپور، فیصل آباد، لاہور اور رحیم یار خان سمیت مختلف اضلاع میں 50 سے زائد مقدمات درج تھے۔ ملزم متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خالد حسین کے خلاف کراچی کے تھانوں پاپوش، شاہ فیصل، الفلاح، عزیز بھٹی، بغدادی اور سائیٹ اے میں بھی مقدمات موجود تھے۔ ملزم کار اور موٹرسائیکل چوری میں مہارت رکھتا تھا۔

آخری واردات سی سی ٹی وی میں ریکارڈ
پولیس کے مطابق شیر شاہ سے چوری کی گئی کار، جو اس کی زندگی کی آخری واردات ثابت ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ مقابلے کے بعد ہلاک ملزم سے یہی چوری شدہ گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خالد حسین کا مقابلے میں ہلاک ہونا کراچی میں کار لفٹر گروہوں کے خلاف بڑی کامیابی ہے، کیونکہ ملزم درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا اور شہر میں کار لفٹنگ کے بڑھتے واقعات میں مرکزی کردار سمجھا جاتا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خالد حسین کراچی میں کے خلاف میں کار

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا