کراچی، انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار، ساتھی فرار
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت اسماعیل کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم کے قبضے سے 31100 سعودی ریال، 17000 امریکی ڈالر، موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد کرلیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم غلام مصطفی کو کراچی میں فورم مال سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 31100 سعودی ریال، 17000 امریکی ڈالر، موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد کرلیے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا اور نہ ہی اسکے پاس کرنسی ایکسچینج چلانے کا لائسنس موجود ہے، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔