وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے جرمنی کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن ہیلین پاؤسٹ، گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ (جی جی جی آئی)اور اقوامِ متحدہ کے ماحولیات کے حوالے سے پروگرام (یو این ای پی۔سی سی سی)کے نمائندوں نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔
پیر کووزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سپورٹنگ پریپرڈنس فار آرٹیکل سکس کوآپریشن (ایس پی اے آر سی)پروگرام کے تحت پاکستان کے کاربن مارکیٹ کے قواعد و ضوابط، قیمتوں کے تعین کے طریقۂ کاراور گورننس فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اہداف بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے)
گفتگو کے دوران اس امر پر روشنی ڈالی گئی کہ پاکستان اب تیاری کے مرحلے سے عملی نفاذ کی جانب بڑھ رہا ہے تاکہ ایک شفاف، قابلِ اعتماد اور عالمی معیار کی دیانت داری پر مبنی کاربن مارکیٹ قائم کی جا سکے۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ کاربن مارکیٹس صرف کریڈٹس کے تبادلے تک محدود نہیں بلکہ ان کا مقصد موسمیاتی اقدامات کی منصفانہ قدر کو یقینی بنانا ہے تاکہ کم کی جانے والے ہر ٹن اخراج سے ہمارے عوام اور معیشت کو حقیقی فائدہ پہنچے۔ایس پار 6 سی پروگرام کے تحت یہ اشتراک پاکستان کی پالیسی، ریگولیٹری اور مالیاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا، تاکہ موسمیاتی مالیات کے حصول، جدت کے فروغ، اور قومی سطح پر طے شدہ ماحولیاتی اہداف (این ڈی سیز) کے حصول کے لیے پائیدار، مارکیٹ پر مبنی نظام تشکیل دیا جا سکے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔