دبئی کی سڑکوں پر ہر ضرورت مندوں کے لیے مفت کھانا اور مشروب
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی حکومت نے گرم موسم میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ایک کمیونٹی فریزر منصوبہ متعارف کرایا ہے۔
شہر کے مختلف مقامات پر عوامی استعمال کے لیے فریزر نصب کیے گئے ہیں جن میں مفت خوراک اور ٹھنڈے مشروبات رکھے گئے ہیں، تاکہ مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد بلا جھجک اپنی ضرورت کی اشیاء حاصل کر سکیں۔
یہ منصوبہ مقامی فلاحی اداروں اور شہری رضاکاروں کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے، جو باقاعدگی سے ان فریزرز میں کھانے پینے کی اشیاء دوبارہ بھرتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مزدوروں اور کم آمدنی والے خاندانوں جیسے کمزور طبقوں میں بھوک اور پانی کی کمی کو کم کرنا ہے۔
مہم کے تحت شہریوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ جلد خراب ہونے والی غذائیں بھی براہِ راست عطیہ کریں، تاکہ معاشرے میں ہمدردی، تعاون اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق عوام کی جانب سے بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دبئی کے شہری جدت اور انسان دوستی کے امتزاج سے باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اورکزئی قبائل کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیاراٹھانے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: اورکزئی میں قبائل نے افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔
ضلع اورکزئی کے قبائلی مشران اورعوام کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جاری دہشت گردی لہر کے خلاف کلایہ لوئر اورکزئی کے مقام پر ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس، قبائلی مشران اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبائلی عمائدین نے افغانستان سےدراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کیا اور کہا کہ پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں اور وطن کا دفاع ہمارا فرض ہے، ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
عمائدین کا کہنا تھاکہ افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال دراندازی انتہائی افسوسناک ہے پہلے بھی وطن کے دفاع کے خاطر دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کو سبق سکھایا ہے اور اب بھی وطن کا دفاع فرض سمجھتے ہیں۔دوسری جانب باجوڑ میں بھی افعانستان کی طرف سے اشتعال انگیز فائرنگ کے خلاف ناواگئی بازار میں ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں شریک افراد نے افعان حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور حملوں کو ایک بزدلانہ فعل قرار دیا۔ شرکا نے واضح کیا کہ عوام اپنے افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک کی خاطر ہر قسم قربانی کیلئے تیار ہیں۔