افغان حکومت کے عدم تعاون کے باعث حالات یہاں تک پہنچےہیں ، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچے ہیں، افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں کا بھرپور جواب دیتے رہیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کو پہلے بھی آگاہ کیا ان کی سرزمین سے دہشت گرد آتے ہیں، افغانستان کوہمیشہ کہا وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اورافغان نیکسز میں بھارت بھی شامل ہوگیا ہے، دہشت گردوں اورافغان حکومت کا گٹھ جوڑ ہے، بھارت براستہ کالعدم ٹی ٹی پی پراکسی وار کرے تو اس میں بھی ان کو شکست ہوگی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرامؤقف ہے افغان مہاجرین کو اپنے ملک واپس جانا چاہئے، بھارت کو جنگ میں شکست دی وہ آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، پاکستان کی بہادرافواج نے افغانستان کو بھرپورجواب دیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم افغان مہاجرین کی مزید میزبانی کیلئے تیار نہیں، سرحدوں کی حفاظت اورافغان مہاجرین کی واپسی کیلئے پرعزم ہیں، افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملوں کا بھرپورجواب دیتے رہیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دنیا کو پتہ لگ گیا تھا بھارت کی کیا اوقات ہے،انہیں بھی پتہ لگ جائے گا، افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچےہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: افغان حکومت خواجہ ا صف نے کہا
پڑھیں:
افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کرے، بلاول بھٹو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔
ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لیےسنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پُر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات پاکستان کی مستقل پالیسی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان حکومت یقینی بنائے کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات
مزید :