2025-12-03@00:30:58 GMT
تلاش کی گنتی: 999

«پاک چائنا»:

    ویب ڈیسک : گنیز ورلڈ ریکارڈز نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے چانسلر محمد شاہ زیب اعوان کو دنیا کے کم عمر ترین مرد یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔  گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے این آئی ٹی کے چانسلر محمد شاہ زیب اعوان کو باضابطہ طور پر دنیا کے کم عمر ترین (مرد) یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کرنا پاکستانی نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرنے کیلئے اہم سنگِ میل ہے۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین  این آئی ٹی ایک فیڈرل چارٹرڈ ادارہ ہے جو امریکا کی صفِ اول کی جدید ترین...
    لاہور: پاکستان کی چار رکنی  ٹیم آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹر سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، وقار نثار کی قیادت میں پاکستان ٹیم کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔ لاہور  جم خانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار نثار کا کہنا تھا کہ 70 پلس ایج گروپ میں وقار نثار، 60 پلس ایج گروپ میں رشید ملک جبکہ 55 پلس ایج گروپ میں خرم امتیاز اور فرقان الدین خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آئی ٹی ایف سینئر چیمپیئن شپ کا پہلا ایونٹ چھ سے بارہ اور دوسرا 13 سے 19 دسمبر تک تھائی لینڈ میں ہورہا ہے۔ منتخب کردہ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں زیادہ تر یورپین سینئر کھلاڑی شرکت  کررہے ہیں۔پاکستانی سینئر کھلاڑی مینز سنگلز،...
    لاہور میں چار روز تک جاری رہنے والی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، جس میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کامیابی کے ساتھ اپنا ٹائٹل برقرار رکھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی اس موقع پر باکسرز کے دلچسپ مقابلے دیکھے۔ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 21 فائٹس ہوئیں اور 15 ممالک کے 44 باکسرز نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ اس مقابلے میں حصہ لیا۔ آخری دن ‘فائٹ فار گلوری’ کے عنوان سے ڈبلیو بی اے گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل کے لیے محمد وسیم اور تھائی باکسر جکراوت کے درمیان زوردار مقابلہ ہوا، جو 12 راؤنڈز تک جاری رہا اور آخرکار محمد وسیم فاتح قرار پائے۔ جیت کے بعد وسیم نے...
    ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ خود بھارت دہشت گردی کی سب سے بڑی فیکٹری، انتہا پسندی کا مرکز اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی بھارتی سازشوں کے خلاف اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنی انتہاءپسند اور پاکستان دشمن ذہنیت کے تحت اوچھے، گھٹیا اور بزدلانہ ہتھکنڈوں کا سہارا لے کر پاکستان کی عالمی شناخت اور ریاستی وقار کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششیں کر رہی ہے، بھارتی قیادت کی سوچ، عمل اور...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گینز ورلڈ ریکارڈز نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے وائس چانسلر محمد شاہ زیب اعوان کو دنیا کے کم عمر ترین مرد یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔29 سالہ شاہ زیب اعوان کے لیے یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی کی علامت ہے بلکہ پاکستان کی نئی قیادت اور ابھرتے ہوئے تعلیمی رجحانات کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔ شاہ زیب اعوان نے بتایا کہ این آئی ٹی ایک وفاقی رجسٹرڈ چارٹرڈ ادارہ ہے جو اپنی تعلیمی شراکت داری کے ذریعے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے نئے رجحانات متعارف کرا رہا ہے۔ یہ شراکت داری امریکا کی معروف اور جدت پسند ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ قائم ہے۔
    سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کوئی فیڈریشن نہیں ہے، موجودہ حکمران ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، ان سے نجات پانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے تاکہ پاکستان فیڈریشن بچ سکے۔ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ظلم کے خلاف ریزسٹ کرنا فرض ہوتا ہے، اگر ظالموں کے مقابلے میں چپ رہیں تو وہ مزید دلیر ہوتے ہیں، اس وقت پاکستان ایک ایسے مافیا کے ہاتھ میں جو ظالم بھی ہے اور بے رحم بھی۔ انہوں نے کہا کہ اس مافیا کے اندر انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(1) جس طرح مچھروں کو پتا چل جاتا ہے کہ ہمیں کب نیند آرہی ہے اسی طرح آئی ایم ایف کو پتا چل جاتا ہے دنیا میں کہاں چوری ہورہی ہے اور کتنی ہورہی ہے کیونکہ وہ اس نظام کی خالق ہے جو خود چوری کو فروغ دیتا ہے۔ آئی ایم ایف کا کام ہے مسائل کو برقرار رکھنے کے لیے مسائل کی نشاندہی کرنا۔ چوری ڈھونڈ کر اس کو چور نظروں سے دیکھنا اور پھر چوروں جیسے حل پیش کرنے کے فن کار آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کہلاتے ہیں۔ چوری کو پہلے دیانت داری سے چوری کہا جاتا تھا پھر چوری کرنے والے زور آور ہوئے تو رشوت کہی جانے لگی۔ رشوت میں سیاست آئی تو...
    طالبان حکومت کے ترجمان نے منگل کو دعوٰی کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں پاکستان کی فضائی کارروائیوں میں کم از کم 10 افراد مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک سوشل پوسٹ میں کہا: پاکستانی فوج نے ایک مقامی شہری کے مکان کو بمباری سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خوست صوبے میں نو بچے (پانچ لڑکے اور چار لڑکیاں) اور ایک خاتون مارے گئے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ کنڑ اور پکتیکا کی سرحدی علاقوں کو بھی پاکستانی فوج نے فضائی کارروائیوں سے ہدف بنایا جہاں  چار مزید شہری زخمی ہوئے۔ پاکستان نے تاحال افغان حکومت کے ترجمان کے اس الزام پر کوئی تبصرہ نہیں...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)10 سال میں بجلی ٹیرف میں تقریباً 3 گنا اضافہ،غریب طبقے پرنان انرجی کاسٹ 60 فیصد تک بڑھا دی گئی۔معاشی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس نے پاکستان میں توانائی کےشعبےکا کچا چٹھا کھول دیا،26 سو ارب سے زائد گردشی قرضے کا سب سے زیادہ بوجھ غریب طبقے پر ڈال دیا گیا۔ توانائی شعبےمیں گزشتہ دس سال میں بجلی ٹیرف میں 3 گنا اضافہ ہوا،نان انرجی ٹیرف کاسب سے زیادہ 60 فیصدبوجھ غریب گھرانوں پرڈالاگیا،سرکاری معاشی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نےچشم کشا رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کےمطابق بجلی کےشعبےمیں پیداواری صلاحیت سال 2025 میں 45 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ چکی، گردشی قرضہ بھی 2 ہزار 600 ارب روپے سے تجاوزکرگیا،ادائیگی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہاہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی، سیاسی عدم استحکام اور اداروں کی بے یقینی نے عام آدمی کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا ہے، تیل ،گیس،پیٹرول، کوئلہ اور زراعت کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود سندھ میں غربت و افلاس اور عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں،پانی کی کمی کی وجہ سندھ کے کاشتکار پریشان اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلنا میں پانی نہیں چھوڑا گیا تو2050ء میں ساحلی پٹی کے اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول اپنا وجود کھو دیں گے۔ خوشحال بااختیار صوبے مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ مینار پاکستان میں منعقد عظیم الشان اجتماع میں سندھ کے...
    ابوظہبی T10 میں ریکارڈز کی بارش، زمان خان کی ہیٹ ٹرک نے دھوم مچا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی : ابو ظہبی T10 کے 2025 ایڈیشن میں شاندار کارکردگیوں اور نئے سنگِ میل کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اجمان ٹائٹنز کے فاسٹ بولر زمان خان نے نادرن واریرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ایونٹ کو نئی سنسنی بخشی ہے۔ وہ اس فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چند منتخب بولرز میں شامل ہو گئے ہیں۔ٹورنامنٹ میں 15 ممالک کے 145 کھلاڑی شریک ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی نمایاں نمائندگی ہے۔ بیٹنگ میں تیز ترین 12 گیندوں پر نصف سنچری کا ریکارڈ اب بھی محمد شہزاد، کرس...
    کوئٹہ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس پر عائد پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اس تحریک سے خوفزدہ ہے اور اس کا جمہوری حق چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما آغا حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم 47 کی مسلط اور نااہل حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف پالیسیوں نے شہر کو مسائلستان بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صوابی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پاور شو، ہم نے چوروں کی حکومت کا راستہ روکنا ہے، محمود اچکزئی انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفترِ خارجہ نے واضح کہا ہے کہ افغان سرزمین کو ’’فتنہ الخوارج‘‘ اور ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے عناصر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جبکہ ایک افغان رہنما کی جانب سے چار ہزار خود کش حملہ آور بھیجنے کی دھمکی ہمارے مؤقف کی سچائی کو مزید ثابت کرتی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے ان گروہوں کی سرپرستی کے باعث پاکستان کو سرحد بند کرنا پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارت اپنی جگہ، مگر افغانستان کی جانب سے ہمارے شہریوں کے قتل عام کا کوئی جواز نہیں۔ پاکستان کے لیے انسانی جانوں کا تحفظ اولین...
    لاہور: پاکستان میں جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت لاہور میں ہوا۔ جس میں جمادی الثانی کے چاند کے نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کہیں بھی چاند نظر ہیں آیا لہٰذا یکم جمادی الثانی بروز اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔
    بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان ائیر فورس اور پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے، بھارتی فوجیوں نے جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی آنکھوں کا مرکز بن گیا۔معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد جہاں دنیا بھر میں پاک فضائیہ کی دھوم ہے وہیں بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ سے متاثر ہوگئے۔دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں میں دلچسپی دکھائی۔پاکستانی حکام کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو چائے...
    دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران پاکستانی پویلین کے چرچے ہیں جہاں دنیا بھر کے لوگ اور فوجی آکر یہاں موجود دفاعی ساز و سامان دیکھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاک فضائیہ کا دستہ اپنے سربراہ کی قیادت میں جاری ایئرشو میں موجود ہے جہاں پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے ہورہے ہیں۔ رواں سال مئی میں بھارت کو دھول چٹانے اور رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرانے میں پاکستان کی مدد کرنے والے طیارے کو دیکھنے کیلیے دنیا بھر کے دفاعی و عسکری مبصرین نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ Indian Navy personnel taking a lot of pictures of the Pakistan Air Force's JF-17 Thunder at its static display at the Dubai Air Show 2025:...
    سال 2025 کے دبئی ایئر شو میں پاکستان کا جے ایف  17 تھنڈر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا اور دنیا بھر کے شوقین اور فوجی اس کی کارکردگی دیکھ کر متاثر ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہونے لگا، ویڈیو وائرل اس موقعے پر بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ کے جدید طیارے کے فین نکلے۔ ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں اور طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں بھارتی پائلٹس اور اہلکار ڈسپلے ایریا میں  جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ...
    دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان  ائیر فورس اور پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے، بھارتی فوجیوں نے جے ایف 17 تھنڈر  کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی آنکھوں کا مرکز بن گیا۔ معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد جہاں دنیا بھر میں پاک فضائیہ کی دھوم ہے وہیں بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ سے متاثر ہوگئے۔دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور  جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں میں دلچسپی دکھائی۔پاکستانی حکام کے مطابق اس موقع پر  پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے...
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی تازہ ترین تشخیصی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت پر ’ایلیٹ کیپچر‘ کے گہرے اور دیرینہ اثرات کو بے نقاب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بااثر طبقات خصوصاً شوگر، ریئل اسٹیٹ، زراعت اور توانائی کے شعبوں کے مفادات اصلاحات کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمتوں میں اضافہ: کس شوگر مل کے پاس کتنی چینی اسٹاک ہے؟ وزارتِ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ’پاکستان گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ‘ کے عنوان سے جاری تکنیکی رپورٹ کے مطابق شوگر انڈسٹری اس بات کی واضح مثال ہے کہ کس طرح معاشی طاقت رکھنے والے گروہ اور ریاستی ریگولیٹر مل کر عوامی...
    سپارکو اور آئی ایس ٹی کے اشتراک سے منعقدہ عالمی اسپیس کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ قومیں اب اسپیس سائنسز کو پائیدار ترقی کے لیے بروئے کار لا رہی ہیں اور پاکستان کا اسپیس پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل وزیر نے بتایا کہ اسپیس اب معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی بن چکی ہے اور 2035 تک اسپیس اکانومی کا حجم 2 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔ شہری اور دیہی منصوبہ بندی میں اسپیس کا کردار قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بڑھ گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی...
    نئی دہلی: بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث اسے 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، جب کہ طویل فضائی راستوں کے سبب اخراجات میں اضافہ اور پروازوں میں تاخیر معمول بنتی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا نے نقصان کے ازالے کے لیے باضابطہ طور پر بھارتی حکومت سے 4 ہزار کروڑ روپے کی مالی مدد طلب کر لی ہے۔ کمپنی نے حکومت سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اسے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دلائی جائے تاکہ اضافی سفر اور ایندھن کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔ رپورٹس میں کہا گیا...
    ایرانی انقلاب آیا تو کسی بھی انقلاب کی طرح چنگھاڑتا آیا۔ ہر انقلاب کی طرح اس نے بھی انہیں روند ڈالا جن کے کرتوت اس کے وجود کے ذمہ دار تھے۔ انقلاب ایسا ہی ہوتا ہے۔ یہ کبھی صدیوں تو کبھی عشروں کی گھٹن کا نتیجہ ہوتا ہے۔ سو جب طویل بے بسی اچانک کچھ وقت کے لیے ایک طرح کی قادر مطلق بن جاتی ہے، تو سب سے پہلے انصاف والی عینک توڑ ڈالتی ہے۔ یہ بے رحم طاقت وہ سب کرتی ہے جس کا جزو جزو لاقانونیت سے عبارت ہوتا ہے۔ قابل قبول ہی نہیں قابل فخر لاقانونیت۔ اس کے افتخار کی وجہ وہ طویل ناانصافیاں ہوتی ہیں جن سے پورا سماج مدتوں گزرا ہوتا ہے۔ یوں یہ...
    بھارت کے آرمی چیف جنرل اُپندر دیویدی کے جھوٹ پر مبنی دعوے چانکیہ ڈیفنس ڈائیلاگ میں بے نقاب  ہوگئے۔ کشمیر کی سکیورٹی اور دہشتگردی سے متعلق بھی ان کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ جنرل دویدی کی یہ بات بے سروپا ہے کہ اگست 2019 کے بعد کشمیر میں دہشتگردی میں نمایاں کمی آئی ہے اور حالیہ کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 31 مشتبہ افراد میں 61 فیصد پاکستانی شہری تھے۔ بھارت اب تک ان دعوؤں کی توثیق کے لیے کوئی شفاف، قابلِ اعتماد شواہد، فارنزک رپورٹس یا بین الاقوامی اداروں کے لیے قابلِ تصدیق معلومات فراہم نہیں کر سکا۔ اس عدم شفافیت کے باعث یہ بیانات حقائق کے بجائے محض سیاسی لفاظی محسوس ہوتے ہیں۔ بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں،...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت، وزرات موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری، فوری عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. وزیرِ اعظم نے کہا آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے. وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں. ...
     پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر قومی کرکٹ ٹیم کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کھلاڑی اپنی پسندیدہ کھانوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ویڈیو کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، جہاں مختلف لذیذ پاکستانی پکوان پیش کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ’میری کپتانی میں بھی شاہین آفریدی کپتان ہی تھے‘ محمد رضوان نے ایسا کیوں کہا؟ فاسٹ بولر حارث رؤف نے بتایا کہ انہیں مٹن چانپ بےحد پسند ہے، جبکہ محمد نواز نے اپنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان آج ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں دہشت گردی کی نئی لہر محض ایک داخلی سیکورٹی چیلنج نہیں رہی، بلکہ یہ چاروں طرف سے آنے والے اسٹرٹیجک دباؤ، خطے کی طاقتوں کی نئی صف بندی، عالمی پروپیگنڈے، اور بیانیاتی جنگ کا حصہ بن چکی ہے۔ گزشتہ چالیس برسوں میں شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جس نے اپنی سرزمین پر اتنا خون دیکھا ہو، اپنی نسلوں کو اتنی اذیت سے گزارا ہو، اور پھر بھی دنیا کے سامنے اپنے آپ کو مسلسل دفاع پر مجبور پایا ہو۔ افغانستان کی جنگ، عالمی طاقتوں کی پراکسی پالیسیاں، مشرقی سرحد کے تناؤ، دہشت گردی کے حملے، اور داخلی کمزوریوں نے پاکستان کو ایک ایسی پوزیشن میں لا کھڑا کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سالی 2026 کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران بڑھ کر 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ اکتوبر 2025 کے دوران کرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ مہینے کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس اور اکتوبر 2024 میں 29 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ستمبر میں 11 کروڑ ڈالرز سرپلس ہوگیا تھا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنیے! یہ جو پاکستان ایکسپریس چلی تھی اس کا قصہ بھی سن کر دیکھیے آپ بھی سر دھنتے ہوئے کہیں گے یا خدا یہ کیا ماجرا ہے۔ سفر کا آغاز تکبیروں کی گونج اور جنت کی منزل کے وعدے سے ہوا انجن میں پہلا ایندھن ڈالا گیا پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ واہ رے واہ!! ایسا لگا جیسے اب گھی کے چراغ جلیں گے اور قوم پنجوں کے بل چلے گی، مگر میاں بسم اللہ ہی غلط اُتر گئی، ڈرائیور نے اسلامی جمہوریت کے اسٹیشن پر اتنی دیر ٹال مٹول کی کہ گاڑی رُکی کم اور رگڑے زیادہ کھائے۔ مسافروں نے چائے پانی سے زیادہ سگار کے کش لگائے۔ آگے چل کر بنیادی جمہوریت کی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا شیڈول مسئلہ بننے لگا، فرنچائزز اور پی سی بی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ تفصیلات کے  مطابق پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن آئندہ سال اپریل اور مئی میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع کر دیا ہے البتہ میچز کی تعداد پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا۔ ابتدائی طور پر 44 سے 60 میچز کی تجویز سامنے آئی ہے، فرنچائزز چاہتی ہیں کہ آمدنی میں اضافے کیلیے زیادہ میچزرکھے جائیں۔ فرنچائزز کا خیال ہے کہ ابتدائی راؤنڈ میں ہر ٹیم کو کم از کم 14 میچز کھیلنے کا موقع دیا جائے، البتہ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ونڈو میں...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کیلیے بڈز طلب کر لیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔ صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز ہی بڈنگ کے عمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے نام رکھے جا سکیں گے۔  
     پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کیلیے بڈز طلب کر لیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔ صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز ہی بڈنگ کے عمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے نام رکھے جا سکیں گے۔
    لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائزز حقوق فروخت کرنے کیلئے بڈز طلب کر لیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیّکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے، صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز ہی بڈنگ کے عمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے نام رکھے جا سکیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور کے سافٹ ویئر انجینئر محمد عثمان بشیر نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں وقت اور سرمایہ دونوں کی بچت کرے گا۔اس سافٹ ویئر کے ذریعے کم لاگت اور کم قیمت والا مکالماتی ایجنٹ فراہم کیا جاتا ہے، جسے رئیل ٹائم کمیونیکیشن کیپبلٹیز (WebRTC) کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔محمد عثمان بشیر کو اس جدت اور کامیابی پر دبئی میں ہونے والے ٹیک نیکسٹ سمٹ میں ویب آر ٹی سی ایکسیلینس ایوارڈ آف ایشیا سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کے لیے بھارت، چین اور ایشیا کے دیگر ممالک سے مجموعی طور پر 80 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، لیکن ان کی تخلیق کو سب...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ذیابیطس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے  ذیابیطس ایک خطرناک اور خاموش دشمن ہے جو احتیاط، آگاہی اور منظم زندگی سے قابو میں آ سکتا ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح اس بیماری سے مزید مؤثر جنگ کی متقاضی ہے۔ صحت عوام کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب یہ حق ہر دروازے تک پہنچا رہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ٹائپ-ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کٹس ان کے دروازے تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ کسی مریض پر بوجھ نہ پڑے اسی لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے۔  مریم نواز نے کہا اچھے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی...
    تصویر سوشل میڈیا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے سیلاب...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اگلے دس برس کے لیے نئی فیس کے ساتھ فرنچائز معاہدوں کی تجدید کی پیشکش تمام اہل پی ایس ایل فرنچائزز کو بھیج دی گئی ہے، ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر پی ایس ایل مینجمنٹ کو اپنے اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔ فرنچائز کے دس سالہ معاہدوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، پی سی بی نے فرنچائز کے نمائندوں اور چارٹرڈ فرم ای وائے مینا کے مابین مشترکہ اور انفرادی طور پر ملاقاتوں کا...
    پاکستان کسٹمز نے ایک بڑے اسمگلنگ اسکینڈل کو ناکام بناتے ہوئے 20 ہزار کلو چائنا نمک ضبط کرلیا۔ ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ چائنا نمک کی مالیت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک کو بیلجیم میں عالمی ایوارڈ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ولیکا چورنگی کراچی کے ایک گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سٹرک ایسڈ (Citric Acid) کے لیبل والے بیگ چھپائے گئے تھے۔ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا کہ زیادہ تر بیگوں میں چائنا نمک اور کچھ میں اصل سٹرک ایسڈ موجود تھا۔ پوری کھیپ کو ایران سے درآمد شدہ سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔ پاکستان کسٹمز نے 20 ہزار کلو چائنا نمک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ نمک کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔اس کے بعد اگلے دس برس کے لیے نئی فیس کے ساتھ فرنچائز معاہدوں کی تجدید کی پیشکش تمام اہل پی ایس ایل فرنچائزز کو بھجوا دی گئی ہے، اور ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے فیصلے سے پی ایس ایل مینجمنٹ کو آگاہ کریں۔معاہدوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی نے فرنچائز نمائندوں اور چارٹرڈ فرم ای وائی مینا (EY MENA) کے ساتھ مشترکہ اور انفرادی ملاقاتوں کا اہتمام کیا ہے، تاکہ فرنچائز مالکان ویلیوایشن کے طریقہ کار کا جائزہ...
    سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، فی تولہ سونا کئی ہزار روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا 3300 روپےکی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 24 قیراط کے 10گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 33 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4174 ڈالر پر آگیا۔ دوسری جانب چاندی کی قدر میں...
    اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز ٹیموں کے نام حیدرآباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے منتخب کیے جائیں گے۔ یہ فہرست اس وقت حتمی کی گئی جب نئے ٹیموں کی ویلیوایشن رپورٹس موصول ہوئیں۔ پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے ملکیتی حقوق کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ موجودہ پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر کمرشل اثاثوں کی آزادانہ ویلیوایشن مکمل کرلی گئی ہے۔ بورڈ نے بتایا کہ آئندہ دس برس کے لیے نئی فیسوں کے تحت فرنچائز ری نیوئل کی پیشکش تمام مطابقت رکھنے والی ٹیموں کو بھیج دی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ اگلے 10 سال کے لیے نئی فیس کے ساتھ فرنچائز معاہدوں کی تجدید کی پیشکش تمام اہل پی ایس ایل فرنچائزز کو بھیج دی گئی ہے۔ ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر پی ایس ایل مینجمنٹ کو اپنے اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔ فرنچائز کے 10 سالہ معاہدوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی نے فرنچائز کے نمائندوں اور جارٹرڈ فرم ای وائے مینا (EY MENA) کے مابین مشترکہ اور انفرادی طور پر ملاقاتوں کا انتظام...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور پاکستانی قوم متحد ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہ چارلس سوم سالگرہ کی تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں، شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ برطانیہ میں 20 لاکھ پاکستانی نژاد شہری خدمات انجام دے رہےہیں، برطانوی تعاون...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ مختلف شعبوں میں شراکت داری سے دوطرفہ تعاون کو نئی جہت ملے گی۔ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی 77ویں سالگرہ کی تقریب برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان، پارلیمنٹرینز، سفارتکاروں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شریک ہوئے۔ مزید پڑھیں: پرنس اینڈریو کو جلاوطنی کا خطرہ! شاہ چارلس سے تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئے اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کی عوامی فلاح...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کچھ دن قبل بیان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کانام نہیں لیا تھا لیکن اس نے خود کو پہنچا لیا تو میں کیا کہوں۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں نے خود ویڈیو میں دیکھا کہ گدھے پر گدھا بیٹھ کر جا رہا تھا ، جھوٹے لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر فتنہ پیدا کر رہے ہو، اگر اتنے بڑے محب وطن ہو تو پاکستان آو اور انقلاب لے کر آؤ۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہناتھا کہ پاکستان کے باہر کیوں بول رہے...
    جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور عوام جمہوریت کے تحفظ کیلیے متحد ہو جائیں، کیونکہ یہی پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا تقرر نہ کرنا آئین پاکستان سے مذاق کے مترادف ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پاکستان کی شناخت، اسلام اور جمہوریت، دونوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ اب ملک کی جمہوری اساس کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان...
    اسلام آباد حملے کے کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد حملے کے تمام ملوث عناصر کو قانون کے تحت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے واضح کیا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے تمام ملوث عناصر کو قانون کے تحت پکڑا جائے گا اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور سیکیورٹی ادارے واقعات کی جامع تفتیش کر رہے ہیں۔وزیراطلاعات نے وانا کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: پاکستان کے تجربہ کار کیوئسٹ محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی، جب کہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی پیش رفت کا فیصلہ تیسرے اور حتمی راؤنڈ کے بعد ہوگا۔قطر میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں محمد آصف نے چین کے پان یمنگ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد چار-تین سے کامیابی حاصل کی۔ ان کی جیت کے ساتھ پاکستان کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدیں مزید روشن ہوگئیں۔پاکستانی کھلاڑی اسجد اقبال نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ایرانی حریف حمید زارے دوست کو چار-تین فریم سے شکست دی، جب کہ شاہد آفتاب نے آئل آف مین (برطانیہ) کے ڈیرل ہل کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)اسلام آباد:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ستائیسویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی۔ حکمران طبقے کی لا متناہی خواہشات اور رہی سہی کسر پوری کرنے کے لیے 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، سول اور ملٹری بیورو کریسی کے اس نظام میں پاکستان آج بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک سے اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے شروع ہوگی۔ عوام کو ترمیم کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد بار ایسوسی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیا کی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھول دیا۔ فریب پر مبنی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک  فورسزپر مساجد کی بے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگایا۔ افغان سوشل میڈیا ہینڈل نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی۔ افغان اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بے بنیاد جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا عالمی میڈیا نے مسجد یا قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی کوئی تصدیق نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    پاکستان کے شوٹرز عثمان چاند اور امام ہارون نے 2025 کے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور اور برونز میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق، کویت میں ہونے والے ایشیائی شوٹنگ مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور سلور میڈل جیتا۔ عثمان چاند عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تجربہ کار شوٹر ہیں اور وہ چار بار عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان کا حصہ رہ چکے ہیں۔ دوسری طرف، 21 سالہ امام ہارون نے اولمپک ٹریپ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور برونز میڈل جیتا۔ امام ہارون نے...
    پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025 میں سلور اور برنز میڈلزجیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کردیا۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق  کویت میں منعقدہ ایشائی مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن کے ساتھ برانر میڈل اپنے نام کیا ، وہ چار مرتبہ عالمی چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ عالمی چیمپئین شپ 2023 میں قومی ٹیم کے رکن اور ایشین چیمپئین شپ 2025 میں قومی اسکواڈ  کا حصہ بننے والے 21سالہ  امام ہارون اولمپک ٹریپ  ایونٹ میں تیسرے نمبر پر رہے اور برانزمیڈل حاصل کیا۔ تیسرے قومی شوٹر پاکستان آرمی کے فرخ ندیم مشترکہ...
    سری لنکا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ دو طرفہ ون ڈے سیریز کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی شامل ہے۔ سری لنکا کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری میچ ایشیا کپ 2025 کے سپر فور میں کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا۔ دلشان مدوشنکا انجری کی وجہ سے ون ڈے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ...
    بھارت کے شہر گوا میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں کو دیکھ کر ہلچل مچ گئی جس کے بعد 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی رات شمالی گوا کے علاقے باگا اور ارپورہ میں 2 مختلف واقعات پیش آئے جس میں دکانوں کے ایل ای ڈی سائن بورڈز پر پاکستان زندہ باد کے نعرے دکھائی دیئے۔ پولیس کے مطابق 9 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ 9 بجکر 50 منٹ پر جبکہ دوسرا 10 بجکر 18 منٹ پر پیش آیا۔ View this post on Instagram A post shared by Logkyakahenge (@log.kya.kahenge) پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دکانداروں کو حراست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251107-01-9 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دورے پر آئے معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ کے درمیان جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کا خطے میں امن کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانوی جنرل سر چارلس رولینڈ نے دہشت گردی کے خلاف افواجِ پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا اور علاقائی امن کے...
    لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان میں سال کے سب سے بڑے سپر مون کا شاندار نظارہ کیا گیا۔ یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا ہے جو اپنے حجم اور روشنی کے اعتبار سے غیر معمولی اضافے کے ساتھ موجود رہا۔ سپرمون کے وقت چاند کا زمین سے فاصلہ 221,817 میل رہ گیا تھا جس کی وجہ سے چاند اپنے معمول کے حجم سے 9.7 فیصد تک بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن نظر آیا۔
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال 2025 کا دوسرا سپر مون آج کی رات آسمان پر اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرے گا۔سپارکو کے مطابق سپر مون اس وقت وجود میں آتا ہے جب مکمل چاند کے دوران چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچ جاتا ہے۔ اس منفرد واقعے میں چاند معمول کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند آج زمین سے صرف 221,817 میل کے فاصلے پر ہوگا، جبکہ سپر مون آج شام چھ بج کر انیس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔سپارکو کا کہنا ہے کہ چاند آج اپنے عام حجم سے تقریباً 9.7 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن...
    دنیا بھر میں آج رات سال 2025 کا سب سے بڑا اور روشن چاند آسمان پر جلوہ گر ہوگا۔ نومبر کا یہ مکمل چاند، جسے نومبر سپر مون یا بیور مون  کہا جاتا ہے، آج 5 نومبر کی رات اپنے عروج پر ہوگا۔ یہ سال 2025 کے لیے 3 سپر مونز میں سے دوسرا ہے اور زمین کے سب سے قریب آنے والا مکمل چاند ہونے کے باعث یہ چاند سب سے بڑا اور زیادہ چمکدار دکھائی دے گا۔  سپر مون کیا ہوتا ہے؟ سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے سب سے قریب (Perigee) ہوتا ہے اور اسی وقت مکمل چاند (Full Moon) بھی ہوتا ہے۔ چونکہ چاند کا مدار گول نہیں...
    آج 5 نومبر کی شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا، جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہوگا جو اپنے حجم اور روشنی میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ نظر آئے گا۔ سپر مون اس وقت وجود میں آتا ہے جب مکمل چاند کے دوران چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچ جاتا ہے۔ اس منفرد واقعے میں چاند معمول کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق آج شام چھ بج کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بظاہر سطح آب پر کوئی زیرو بم نظر نہیں آتا، حالات معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ملکی حالات سے مطمئن مسلسل بیرونی دوروں میں مصروف ہیں اور سنا ہے کہ انہوں نے برادر بزرگ میاں نواز شریف کے بیرونی دوروں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ ان دوروں کے نتیجے میں بڑی حوصلہ افزا باتیں سامنے آرہی ہیں لیکن رزلٹ بالکل الٹ نکل رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے حالات ناساز پا کر دھڑا دھڑا پاکستان چھوڑ رہی ہیں اور اب تک سترہ بڑی کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹ کر پاکستان سے رخصت ہوچکی ہیں۔ تاہم وزیراعظم شہباز شریف مطمئن ہیں کہ حالات قابو میں ہیں اور معیشت...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم انتظامی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سہیل محمد لغاری کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ سہیل محمد لغاری اس سے قبل سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ مزید برآں، فخر زمان کو ڈائریکٹر جنرل ریفارمز سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی سازی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اسی طرح عابد رضوان عابد کو سیکریٹری...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم انتظامی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سہیل محمد لغاری کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ سہیل محمد لغاری اس سے قبل سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد مزید برآں، فخر زمان کو ڈائریکٹر جنرل ریفارمز سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان ادارہ جاتی...
    چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز تقریب میں طلبہ، اساتذہ، محققین، اور ماہرینِ تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی بیجنگ ()چائنا میڈیا گروپ کے زیرِ اہتمام، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں ” انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد چین کی تہذیبی عظمت، سماجی ترقی، اور خود اختیار علاقے شی زانگ کی ثقافتی دلکشی کو اُجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ، محققین، اور ماہرینِ تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے اس موقع کو پاکستان۔چین...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت حالیہ جنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں۔ چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ چترال ایک مہذب، پرامن اور محبِ وطن قوم ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں چترال آکر بے حد خوشی ہوئی ہے اور وہ اپنے بڑے بھائی، قائدِ مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی جانب سے نیک تمنائیں لے کر آئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نہ صرف ملک کی مجموعی ترقی کے لیے کوشاں ہیں بلکہ خیبرپختونخوا اور خصوصاً چترال...
    دنیا بھر میں خلائی تحقیق کے میدان میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، اور اب پاکستان بھی اس دوڑ میں ایک نیا قدم اٹھانے جا رہا ہے۔ چین کے تعاون سے پاکستان کا پہلا خلا باز جلد ہی خلا کی وسعتوں کا رخ کرے گا۔چین نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز جلد ہی مختصر دورانیے کے خلائی مشن میں حصہ لے گا۔ خلائی مشن کے ترجمان، ژانگ جِنگبو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلا باز کو چینی خلا باز وں کے ساتھ تربیت دی جائے گی. جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے خلائی سفر کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق پاکستانی خلا باز کے انتخاب کا ابتدائی مرحلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان کے صدرشمس الرحمن سواتی اورسینئر نائب صدرNLF پاکستان عاشق خان سے پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشنCBA کے سینئر نائب صدرجمیل اخترنے اسلام آباد میںملاقات کی۔ شمس الرحمن سواتی نے پی ٹی سی ایل انتظامیہ اور سی بی اے کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈپر معاہدہ طے پانے پرتمام ملازمین کو مبارکباد دی اور کہاکہ نیشنل لیبرفیڈریشن پی ٹی سی ایل ملازمین کی فلاح اور مزدور حقوق کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملاقات میں ضیاء عباسی، اسرار عباسی، سہیل احمد، فصیح الرحمن اور خورشید انور موجود تھے۔ خبر ایجنسی گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ محکمہ موسمیات نے سال 2026ءکے سورج اور چاند گرہن کا تفصیلی شیڈول جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ سال دو مرتبہ سورج اور دو مرتبہ چاند گرہن ہوگا۔پہلا سورج گرہن 17 فروری 2026ءکو ہوگا جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ یہ گرہن دوپہر 3 بجے شروع ہوگا، شام 5 بجے اپنے عروج پر پہنچے گا اور رات 7 بج کر 30 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ادارے کے مطابق پہلا چاند گرہن 3 مارچ 2026ءکو ہوگا، جو پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔ دوسرا سورج گرہن 12 اور 13 اگست کو متوقع ہے جو پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔اسی ماہ 28 اگست 2026ءکو بھی چاند گرہن ہوگا جو پاکستان میں نظر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں سیٹلائٹ لانچنگ پیڈ بنائیں گے اور سپارکو کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ 2035ء میں پاکستانی مشن چاند پر اتارے اور پاکستان کا پہلا خلا باز 2026ء میں خلا میں جائے گا۔ پاکستان میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کنکٹیوٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے تعلیم تک رسائی ممکن ہوگی اور ہم ڈیجیٹل رسائی کو معیشت کی طاقت بنائیں گے۔ سیٹلائٹ انٹرنیٹ ضرورت بن گیا ہے، فائیو جی کے لائسنس کا اجرا کے لیے ہر ضلعے میں فائبر کی کنکٹیوٹی پر کام کر رہے ہیں۔ نوجوان انٹرنیٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) عالمی بینک نے اپنی پاکستان ڈیولپمنٹ رپورٹ 2025ء میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیلاب کے باعث پاکستان میں مہنگائی بڑھے گی۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے پاکستانی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے، آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 6.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، برآمدات بڑھانے کے لیے صرف ٹیرف اصلاحات کافی نہیں، حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے میں برآمدات بڑھانے کو ترجیح دے۔اپنی رپورٹ میں عالمی بینک نے مشورہ دیا کہ ترسیلات زر میں اضافہ برآمدات اور درآمدات کے درمیان خلیج کو کم کرسکتا ہے، پاکستان بجٹ میں اعلان کردہ نیشنل ٹیرف پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائے۔عالمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-01-20ٹوبہ ٹیک سنگھ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن گوجرہ میں ’’ کسان بچائو، پاکستان بچائو‘‘ روڈ کارواں سے خطاب کررہے ہیں سیف اللہ
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2035 میں اپنا پہلا مشن چاند پر بھیجے گا اور ملک کا پہلا خلا باز 2026 میں خلا میں جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے ملک میں سیٹلائٹ لانچنگ پیڈ قائم کیا جائے گا اور سپارکو کو اس مشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کنکٹیوٹی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے تعلیم اور دیگر شعبوں تک رسائی ممکن ہوگی، اور ڈیجیٹل رسائی کو معیشت کی طاقت بنانے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان جیسے جغرافیائی لحاظ سے اہم ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ ضروری ہو چکا ہے اور فائیو جی لائسنس کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں سیٹلائٹ لانچنگ پیڈ بنائیں گے اور سپارکو کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ 2035 میں پاکستانی مشن چاند پر اتارے اور پاکستان کا پہلا خلا باز 2026 میں خلا میں جائے گا۔ پاکستان میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کنکٹیوٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے تعلیم تک رسائی ممکن ہوگی اور ہم ڈیجیٹل رسائی کو معیشت کی طاقت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے جغرافیائی اہمیت کے حامل ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ ضرورت بن گیا ہے، فائیو جی کے لائسنس کا اجرا کے لیے ہر ضلعے میں فائبر کی کنکٹیوٹی پر کام کر رہے ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں سیٹلائٹ لانچنگ پیڈ بنائیں گے اور سپارکو کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ 2035 میں پاکستانی مشن چاند پر اتارے اور پاکستان کا پہلا خلا باز 2026 میں خلا میں جائے گا۔پاکستان میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کنکٹیوٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے تعلیم تک رسائی ممکن ہوگی اور ہم ڈیجیٹل رسائی کو معیشت کی طاقت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے جغرافیائی اہمیت کے حامل ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ ضرورت بن گیا ہے، فائیو جی کے لائسنس کا اجرا کے لیے ہر ضلع میں فائبر کی کنکٹیوٹی پر کام کر رہے ہیں، نوجوان انٹرنیٹ کے...
    چیئرمیں پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغان طالبان بظاہر ایک امارت کے تحت متحد نظر آتے ہیں، مگر حقیقت میں وہ کئی گروہوں میں تقسیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان مخالف کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہتا ہے تو پاکستان کے پاس دفاع کے تمام قانونی اور آئینی اختیارات موجود ہیں۔ وی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کے امیر ملا ہیبت اللہ کی ہدایات کے باوجود درجنوں افغان شہری پاکستان میں خودکش حملوں میں ملوث پائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہوگا، علامہ طاہر اشرفی ’۔۔۔جو اس...
    پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی، زونگ فورجی نے پاکستان میں کلاؤڈ، ڈیٹا سینٹر اور ڈیجیٹل آئی سی ٹی سروسز کے لیے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (ICBC) پاکستان کے ساتھ ایک اہم شراکت داری قائم کر لی ہے۔ اس شراکت کے تحت زونگ آئی سی بی سی کے آپریشنل اور سیکورٹی تقاضوں کے مطابق تیار کردہ کلاؤڈ پلیٹ فارم، آئی ٹی انفراسٹرکچر اور مکمل محفوظ کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔ یہ تمام سروسز زونگ فورجی کے اسلام آباد میں قائم پاکستان کے جدید ترین ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سینٹر (HPCC) میں فراہم کی جائیں گی۔ اس تعاون کے دائرہ کار میں وائی فائی اور انٹرپرائز کمیونی کیشن سالوشنز بھی شامل ہیں، جن کے ذریعے آئی سی بی سی کے ملک بھر...
    آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (اے سی ایف آئی سی ) کے سیکرٹری جنرل جیانگ یی نے اپنے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں چین کی معروف لاجسٹک کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ وزارت ریلوے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ریلوے کے شعبے میں سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے وفد کو پاکستان ریلوے کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی تا روہڑی سیکشن پر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، جبکہ...
    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بنیادی اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ نہ صرف اسپتالوں کی سہولیات میں بہتری لائی جائے بلکہ عوام کو بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثر اقدامات فراہم کیے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوائے فورم 2025 ریاض: تفریح، ٹیکنالوجی اور تخلیق کا عالمی سنگم وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ریاض ہیلتھ کیئر لیڈرز فورم اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی مشترکہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں دنیا بھر سے پاکستانی ڈاکٹرز، پروفیسرز اور ماہرینِ صحت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے ڈاکٹر ذکی الدین احمد، ڈاکٹر عادل حیدر، ڈاکٹر اسد رومی اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ سعودی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں آج پیر کے روز سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستانی صرافہ بازاروں تک پہنچ گئے، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر سونا اور چاندی دونوں کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوگئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونا 33 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 80 ڈالر کی سطح پر آگیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں یہ کمی تیکنیکی درستگی یعنی Technical Correction کے نتیجے میں واقع ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں اس کمی کے براہِ راست اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس کے نتیجے میں کراچی،...