عالمی منڈی میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید سستا
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں آج پیر کے روز سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستانی صرافہ بازاروں تک پہنچ گئے، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر سونا اور چاندی دونوں کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوگئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونا 33 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 80 ڈالر کی سطح پر آگیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں یہ کمی تیکنیکی درستگی یعنی Technical Correction کے نتیجے میں واقع ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اس کمی کے براہِ راست اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر بڑے شہروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 2 ہزار 829 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے پر آگیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 27 روپے کمی کے ساتھ 5 ہزار 97 روپے میں فروخت ہوئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 24 روپے گھٹ کر 4 ہزار 369 روپے تک محدود ہوگئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری، بانڈز پر منافع میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کا متبادل منڈیوں کی طرف رخ کرنا ہے۔
پاکستان میں روپے کی قدر میں معمولی استحکام اور درآمدی لاگت میں کمی بھی سونے کی قیمت گرنے کی ایک وجہ بنی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں دباؤ برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے، تاہم مقامی سطح پر ڈالر کی شرح میں کسی بھی اچانک تبدیلی سے یہ رجحان الٹ بھی سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونا سستا ہوگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">