پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آئی ہے، بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار966 روپے ہوگئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 80 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 27 روپے کمی کی بعد 5 ہزار 97 روپے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ؛ عدالت کا اعظم سواتی کے حق میں بڑا فیصلہ پانچ سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی چین امریکہ معاشی و تجارتی مذاکرات کا ملائیشیا میں آغاز عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں 5 دن بعد سونا پھر سے مہنگا ہوگیا سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ، فی تولہ مزید سستا ہوگیا چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات کا مضبوط تحفظ کیا جائے گا ، چینی وزارت تجارت ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں سونے کی قیمت میں فی تولہ
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا