اسلام آباد:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں سیٹلائٹ لانچنگ پیڈ بنائیں گے اور سپارکو کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ 2035 میں پاکستانی مشن چاند پر اتارے اور پاکستان کا پہلا خلا باز 2026 میں خلا میں جائے گا۔

پاکستان میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کنکٹیوٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے تعلیم تک رسائی ممکن ہوگی اور ہم ڈیجیٹل رسائی کو معیشت کی طاقت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے جغرافیائی اہمیت کے حامل ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ ضرورت بن گیا ہے، فائیو جی کے لائسنس کا اجرا کے لیے ہر ضلعے میں فائبر کی کنکٹیوٹی پر کام کر رہے ہیں، نوجوان انٹرنیٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کے بجائے معاشی نمو بڑھائیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایک حقیقی ڈیش بورڈ بنایا جائے جو چیک کرے انٹرنیٹ اسپیڈ کتنی بڑھی ہے اور روزگار میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سپارکو کو ٹاسک دیا گیا  ہے کہ 2035 میں پاکستانی مشن چاند پر اترے، ہم ملک میں ہی سیٹلائٹ لانچنگ پیڈ بنائیں گے۔

اس موقع پر سی ای او پاک سیٹ ڈاکٹر شاہد رشید نے کہا کہ پاکستان نے پاک سیٹ 2024 میں لانچ کیا تھا اور  آج پاک سیٹ بزنس کمیونٹی کو انٹرنیٹ فراہمی کا بڑا ذریعہ بن گیا ہے اور پاک سیٹ سیٹلائٹ براڈ بینڈ فراہم کرنے والا بڑا پلیٹ فارم ہے۔

چیئرمین سپارکو محمد یوسف نے کہا کہ پرائیویٹ کمپنی سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی سے براڈ بینڈ انٹرنیٹ کوریج بہتر ہوگی اور ہم قوم کو ڈیجیٹلی بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ پاک سیٹ

پڑھیں:

دھریندر میں رنویر سنگھ کا لباس مذاق کا نشانہ بن گیا

دھریندر فلم میں بالی ووڈ نے کراچی میں انٹری تو دی لیکن ایک نئی ’’غلطی‘‘ نے اس بار سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچایا ہے، اور وہ ہے فلم میں رنویر سنگھ کا پاکستانی لُک۔

فلم کے ڈائریکٹر نے پاکستان دکھانے کی کوشش تو مگر لباس کے انتخاب میں بڑی گڑبڑ کردی۔

فلم ’’دھریندر‘‘ کراچی، خصوصاً لیاری کے گینگ وار کے پس منظر میں بنی ہے۔ فلم میں پاکستانی کرداروں کو روایتی انداز سے ہٹ کر دکھانے کی کوشش تو کی گئی ہے، مگر پھر بھی کچھ غلطیاں نظر انداز نہ ہوسکیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فلم کے کاسٹیوم ڈیزائنر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پوسٹ کیا ’’کسی کو ان کے کاسٹیوم ڈیزائنر کو بتانا چاہیے کہ پاکستان میں کوئی بھی آدھی آستین والی شلوار قمیض نہیں پہنتا!‘‘

یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور پاکستانی صارفین نے لطیفوں اور تبصروں کی بارش کردی۔

someone need to tell their costume designer that no one absolutely no one wear shalwar qameez with half sleeves in Pakistan ???????????? pic.twitter.com/ce4g78TqTm

— S✨ (@ohoverysad) December 10, 2025

سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا ’’آدھی آستین کی قمیض شلوار اور ڈبل جیب… اسی لیے تو ان کے جاسوس پکڑے جاتے ہیں!‘‘

دوسرے صارف نے بھی طنزیہ کہا کہ ’’“اگر کوئی جاسوس اتنے ٹائٹ تعویذ پہن کر پاکستان آئے تو پاکستانی تو ویسے ہی سمجھ جائیں گے کہ یہ انڈیا سے آیا ہے!‘‘

ایک اور نے لکھا ’’یہ جتنا تنگ تعویذ پہنتے ہیں، ان کو دیکھ کر میری سانس رکنے لگتی ہے… بھائی، تعویذ حفاظت کے لیے پہنا جاتا ہے، خود کو تکلیف دینے کے لیے نہیں!‘‘

اگرچہ پاکستانی ناظرین اکثر اس بات پر اعتراض کرتے ہیں کہ بالی ووڈ فلمیں پاکستان کو منفی انداز میں دکھاتی ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ اُنہیں سب سے پہلے غلط لباس، غلط زبان اور غلط ماحول نظر آتا ہے۔ اور اس بار بھی ’’دھریندر‘‘ میں یہی معاملہ سب سے زیادہ زیرِ بحث ہے۔

فلم کے ایکشن، کہانی یا کرداروں سے زیادہ بات اس وقت رنویر سنگھ کی ’’غلط پاکستانی قمیض شلوار ‘‘ اور ’’تنگ تعویذ‘‘ کی ہورہی ہے اور پاکستانیوں نے اسے مزاح کا بہترین موقع بنا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت بلوچستان کی عوام کو سست انٹرنیٹ فراہم کرنیکی نئی حکمت عملی
  • حکومت بلوچستان کا عوام کو سست انٹرنیٹ فراہم کرنیکی نئی حکمت عملی
  • بگ بیش لیگ پر پاکستانی چھا گئے! شاداب خان کا اعتراف، قومی اسٹارز سے لیگ کو نئی پہچان
  • رمضان المبارک کا آغاز، متوقع تاریخ کیا ہوگی؟
  • دھریندر میں رنویر سنگھ کا لباس مذاق کا نشانہ بن گیا
  • غزہ میں جنگ بندی کے باوجود انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، ثروت اعجاز قادری
  • رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا
  • رجب المرجب کا چاند؛ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی
  • روایتی جنگ بندی نافذ نہیں،ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں چاہئیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان اور افغان طالبان میں روایتی معنوں میں جنگ بندی نہیں، دفتر خارجہ