ریاض: شعبہ صحت میں بڑی اصلاحات اور بیماریوں سے بچاؤ حکومت کی ترجیح ہے، مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بنیادی اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ نہ صرف اسپتالوں کی سہولیات میں بہتری لائی جائے بلکہ عوام کو بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثر اقدامات فراہم کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوائے فورم 2025 ریاض: تفریح، ٹیکنالوجی اور تخلیق کا عالمی سنگم
وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ریاض ہیلتھ کیئر لیڈرز فورم اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی مشترکہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں دنیا بھر سے پاکستانی ڈاکٹرز، پروفیسرز اور ماہرینِ صحت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے ڈاکٹر ذکی الدین احمد، ڈاکٹر عادل حیدر، ڈاکٹر اسد رومی اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر شہزاد احمد نے بھی خطاب کیا۔
مقررین نے جدید طبی سائنس میں ہونے والی نئی تحقیق، تجربات اور علاج کے جدید طریقہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں صحت مند معاشروں کی تشکیل کے لیے میڈیکل سائنس کے اصولوں کو اپنایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی
مقررین نے کہا کہ پاکستان میں بھی ضروری ہے کہ عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے جدید میڈیکل ٹیکنالوجی اور سائنسی طریقوں کو فروغ دیا جائے تاکہ آئندہ نسلیں صحت مند معاشرے میں زندگی گزار سکیں۔
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت پاکستان صحت کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کر چکی ہے اور موجودہ مالی سال میں ہیلتھ بجٹ 1156 بلین روپے مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت صحت ایسے اقدامات کر رہی ہے جن کے ذریعے ملک بھر کے عوام کو بہتر، مؤثر اور سستی طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں: ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں کن سعودی خواتین لکھاریوں کے چرچے ہیں؟
وزیر صحت نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ سعودی عرب نہ صرف ہم وطنوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے بلکہ پاکستان میں صحت کے نظام میں بہتری کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ تفصیل دیکھیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ڈاکٹرز گروپ ریاض ریاض ہیلتھ کیئر لیڈرز فورم وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریاض وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ ریاض روانہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم دورۂ سعودی عرب کےلیے پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ ہو گئے ہیں ،وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کےلیے روانہ ہوئے ہیں۔
وزیرِ اعظم سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کے وفد میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمداورنگزیب اور وزیرِ اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ شامل ہیں۔
پاک, افغان طالبان مذاکرات , تیسرا دور شروع
مزید :