Nawaiwaqt:
2025-10-29@10:52:55 GMT

پاکستانی مشن 2035ء میں چاند پر اترے گا: احسن اقبال  

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

پاکستانی مشن 2035ء میں چاند پر اترے گا: احسن اقبال  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں سیٹلائٹ لانچنگ پیڈ بنائیں گے اور سپارکو کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ 2035ء میں پاکستانی مشن چاند پر اتارے اور پاکستان کا پہلا خلا باز 2026ء میں خلا میں جائے گا۔ پاکستان میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کنکٹیوٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے تعلیم تک رسائی ممکن ہوگی اور ہم ڈیجیٹل رسائی کو معیشت کی طاقت بنائیں گے۔ سیٹلائٹ انٹرنیٹ ضرورت بن گیا ہے، فائیو جی کے لائسنس کا اجرا کے لیے ہر ضلعے میں فائبر کی کنکٹیوٹی پر کام کر رہے ہیں۔ نوجوان انٹرنیٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کے بجائے معاشی نمو بڑھائیں۔ اس موقع پر سی ای او پاک سیٹ ڈاکٹر شاہد رشید نے کہا کہ پاکستان نے پاک سیٹ 2024ء میں لانچ کیا تھا اور  آج پاک سیٹ بزنس کمیونٹی کو انٹرنیٹ فراہمی کا بڑا چیئرمین سپارکو محمد یوسف نے کہا کہ پرائیویٹ کمپنی سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی سے براڈ بینڈ انٹرنیٹ کوریج بہتر ہو گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

ایمیزون کا 30ہزار ملازم فارغ کرنے کااعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ای کامرس اور ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی کمپنی ایمیزون نے مصنوعی ذہانت میں تیز رفتار سرمایہ کاری کے باعث ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سخت اقدام سے تقریباً 30ہزار ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔یہ کٹوتی ایمیزون کی اندازاً ساڑھے 3لاکھ دفتری ملازمتوں میں سے تقریباً 10 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے لیکن اس سے افرادی قوت متاثر نہیں ہو گی ۔ ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو اینڈی جیسی نے اپنے بیان میں ملازمین سے کام لینے کی بجائے اے آئی کی صلاحیت کی تعریف کی جس میں آن لائن صارفین کی ہر طرح کی سروس سے لے کر دفاتر کو زیادہ مؤثر بنانے تک کئی عوامل شامل ہیں۔ جیسی نے ایمیزون کی آخری سہ ماہی کی آمدن کے دوران کہاکہ ہمارا یقین ہے کہ اے آئی سے ہر صارف کا تجربہ بدل جائے گا اور یہ اب درست ثابت ہونے لگا ہے۔ ایمیزون ویب سروسز کلاؤڈ کمپیوٹنگ یونٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ای مارکیٹر کے بنیادی تجزیہ کار سکائی کیناویس نے کہاکہ اے ڈبلیو ایس اے آئی میں وسیع سرمایہ کاری کرنے کے باعث مارکیٹنگ اور آپریٹنگ ، دونوں میدانوں میں بہتری ظاہر کرنے کے لیے دباؤ میں رہے گا۔ اس کے علاوہ اے ڈبلیو ایس کی حالیہ بندش کے بارے میں تفصیلات کے لیے بھی ایمیزون پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایمیزون کے اہم کلاؤڈ نیٹ ورک میں بندش کے باعث اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے لے کر پیغام رسانی اور بینکاری خدمات تک مقبول انٹرنیٹ سروسز کئی گھنٹوں تک آف لائن تھیں ۔ اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ انٹرنیٹ کی زندگی کس حد تک اس بڑی کمپنی پر انحصار کرتی ہے۔ اس خلل سے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز متاثر ہوئے تھے،جن میں ایمیزون کی پرائم وڈیو سروس اور ڈزنی نیز پرپلیکسٹی اے آئی، فورٹنائٹ گیم، ایئر بی این بی، سنیپ چیٹ اور ڈوؤلنگو شامل ہیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق یورپ میں موبائل ٹیلی فون سروسز اور پیغام رسانی ایپس میں سگنل اور واٹس ایپ بھی متاثر ہوئیں۔ اس کے علاوہ ایمیزون کی اپنی ای کامرس شاپ سمیت ویب سائٹس تک رسائی میں دشواریوں کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔ ایمیزون نے کہا کہ انٹرنیٹ ایڈریس بک کے طور پر کام کرنے والے ڈومین نیم سسٹم (ڈی این ایس) سے متعلق تکنیکی مسئلے کی نشان دہی ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ایمیزون کا 30ہزار ملازم فارغ کرنے کااعلان
  • کوہستان اسکینڈل میں اہم پیشرفت، ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد
  • پاکستان کا چاند مشن: وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے تاریخ کا اعلان کر دیا
  • پاکستانی مشن چاند پر کب اترے گا؟ وزیرمنصوبہ بندی نے سال بتا دیا
  • سپارکو کو پاکستانی مشن چاند پر اتارنے کا ٹاسک دےدیا، احسن اقبال
  • ایشین یوتھ گیمز: پاکستان کی مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی
  • ایشین یوتھ گیمزوالی بال مقابلے میں پاکستان کی انڈونیشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی
  • ایشین یوتھ گیمزوالی بال مقابلے میںپاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
  • نظام انصاف میں شفافیت، رسائی اورکارکردگی اولین ترجیح ہے،چیف جسٹس