پاکستان ایکسپریس؛ دہلی کے چائے خانے سے ریاست مدینہ تک
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سنیے! یہ جو پاکستان ایکسپریس چلی تھی اس کا قصہ بھی سن کر دیکھیے آپ بھی سر دھنتے ہوئے کہیں گے یا خدا یہ کیا ماجرا ہے۔ سفر کا آغاز تکبیروں کی گونج اور جنت کی منزل کے وعدے سے ہوا انجن میں پہلا ایندھن ڈالا گیا پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ واہ رے واہ!! ایسا لگا جیسے اب گھی کے چراغ جلیں گے اور قوم پنجوں کے بل چلے گی، مگر میاں بسم اللہ ہی غلط اُتر گئی، ڈرائیور نے اسلامی جمہوریت کے اسٹیشن پر اتنی دیر ٹال مٹول کی کہ گاڑی رُکی کم اور رگڑے زیادہ کھائے۔ مسافروں نے چائے پانی سے زیادہ سگار کے کش لگائے۔ آگے چل کر بنیادی جمہوریت کی ایسی پرپیچ کھائیاں آئیں کہ مسافروں کا آٹے دال کا بھاؤ پانی کی طرح بہہ گیا، ڈرائیور جو خود کو انجینئر سمجھنے لگے تھے بریک کو بھول کر ایکسیلیٹر پر ہی پیر جمائے بیٹھے رہے اور سائیڈ مرر میں اپنے عکس سے مسکراہٹوں کا تبادلہ کرتے رہے۔
دل کے پھپھولے جل اُٹھے سینے کے داغ سے
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
یہ کھائیاں پار ہی ہوئی تھیں کہ ون یونٹ کے اسٹیشن پر ایسا ازدحام مچا کہ خدا ہی حافظ تھا سمجھ لیجیے کہ ایک پھول میں سو کانٹے سمٹ آئے اور غصے میں آ کر گاڑی نے اپنا ایک ڈبا ہی گول کر دیا اْس دن سے یہ قول مشہور ہوا ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور پھر تو گاڑی کا انجن ایسا ٹھنڈا پڑا کہ کسی زورآور کے بس کی بات نہ رہی ایک نئے مسافر نے لقمہ دیا روٹی، کپڑا اور مکان کا ایندھن لگاؤ مگر جناب وہ ایندھن ڈالا کم گیا چوری زیادہ ہوا پھر بھی گاڑی کو دھکا لگا کر اسٹارٹ کیا گیا مسافر پھولے نہ سمائے کہ اب تو نئی نویلی دلہن کی طرح سب کچھ سج جائے گا، مگر وقت کا پلٹا ہوا پتا دیکھیے سامنے سے ایک ٹرین آ نکلی جس پر بڑے حروف میں لکھا تھا نو ستارے نو بھائی بھٹو تیری شامت آئی، اس ٹکر میں گاڑی کا رُخ مڑ کر اسلام ہمارا عقیدہ، جمہوریت ہمارا نظام کے اسٹیشن پر آ گیا یہاں ہر گھر سے نوکری کا خواب ایسا بیچا گیا کہ مسافروں نے سمجھا اب تو انگریز کے زمانے کی پنشن مل جائے گی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ٹامک ٹوئیاں مارتے سب واپس اسی ڈسے ہوئے مقام پر آ پہنچے، گاڑی کو اسلامی نظام و قوانین کے اسٹیشن پر ٹھیرنا تھا مگر انجن نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور چلتا پرزہ بن کر سیدھا جمہوریت بحال کرو کے اسٹیشن پر جا رْکا۔ یہاں گاڑی کو پتا چلا کہ آگے کا ویزہ صرف قائد کا وفادار ہی لے سکتا ہے ورنہ تو وہ غدار ہے اور موت کا حقدار! گویا دال میں کالا بہت پہلے ہی پڑ چکا تھا۔
آگے ترقی و خوشحالی کی منزل کی طرف گاڑی نے ہچکولے کھانے شروع کیے جیسے ڈرائیور نے کوئی نیا نشہ کیا ہو یہ حالت دیکھ کر کسی سیانے نے گاڑی کا رُخ جدید پاکستان کی طرف موڑ دیا مگر میاں یہ اندھیرے میں ہاتھ مارنے والی بات تھی گاڑی ابھی مقامی حکومتوں کے اسٹیشن سے گزر ہی رہی تھی کہ نئے پاکستان کی تبدیلی سے ایسی لڑکھڑائی کہ ڈرائیور سمیت سب کی بتیس دانتوں میں زبان آ گئی۔ مرمت کے نام پر احسن حکمرانی اور غریب دوستی کے پرزے لگائے گئے جن کا حال نقار خانے میں توتی کی آواز جیسا تھا ساتھ ہی فوراً پاکستان کھپے کا نیا انجن منگوانے کا شور مچا بس یہیں پرانے انجن نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور چلّا اٹھا مجھے کیوں نکالا مجھے کیوں نکالا۔
بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
جو چیرا تو قطرۂ خوں نہ نکلا
جب ہماری یہ سیاسی ایکسپریس دوبارہ جمہوریت بحال کرو کے اسٹیشن پر رکی تو نئے ڈرائیور صاحب ایک ایسے خواب لیے آئے کہ سن کر عقل دنگ رہ گئی انہوں نے اعلان فرمایا اب ہم اس کھٹارا گاڑی کو سیدھا ریاست ِ مدینہ کے ٹریک پر ڈالیں گے۔ لوگوں نے سنا تو آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا والا معاملہ پیش آ گیا، وہی انجن جو پہلے اسلامی قوانین کے اسٹیشن پر کانوں میں تیل ڈال کر سو رہا تھا اب اچانک اسے اسلامی فلاحی ریاست کا خیال آیا، ڈرائیور صاحب نے فرمایا کہ ہم عمرانیات کو بھی مدینہ کی طرز پر ڈھالیں گے مگر المیہ یہ تھا کہ وہ نہ خود مغرب کی ٹوئی چھوڑ پائے نہ ہی یہ سمجھ سکے کہ ریاست ِ مدینہ تلوار سے نہیں عدل و کردار سے بنتی ہے یہاں ایک نئی پھکڑپن شروع ہوئی جہاں پہلے ہر گھر سے نوکری کی بات ہوتی تھی اب ہر فرد کو ریاست کا نگہبان بنانے کے دعوے ہونے لگے۔ وہ خواب تھا جو فقط سو گئے تو خواب ہوا؍حقیقتوں سے جسے دور کر دیا گیا تھا۔
یہ ریاست ِ مدینہ والا نیا انجن لگا تو سہی مگر میاں یہ تو الٹی گنگا بہنے لگی جب ڈرائیور نے گاڑی کو جدید پاکستان کی طرف موڑنے کی کوشش کی تب ہی اس کے پرزے ایسے ڈھیلے ہوئے کہ ہر کوئی اپنے منہ میاں مٹھو بنا بیٹھا تھا اصل میں لگایا کچھ گیا نکلا کچھ اور اسی انجن کی گڑگڑاہٹ میں نئے پاکستان کی تبدیلی کا وہ پرچم بھی لہرا رہا تھا جس پر احسن حکمرانی اور غریب دوستی کی مرمت درج تھی مگر مرمت ایسی ہوئی کہ ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور، گاڑی لڑکھڑا کر پھر سے کھائی میں گرنے ہی کو تھی کہ نیا شور بلند ہوا مجھے کیوں نکالا اب کہانی پھر سے پاکستان کھپے اور ووٹ کو عزت دو کے پرانے ٹریک پر آ گئی ہے، اور ریاست ِ مدینہ کا خواب بیچ بازار میں ٹامک ٹوئیاں مار رہا ہے۔ یہ سیاسی ریل گاڑی چلتی رہے گی ڈرائیور بدلتے رہیں گے ایندھن چوری ہوتا رہے گا۔ مگر یاد رکھیے جس دن مسافروں نے خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اْس دن یہ گاڑی نہیں رْکے گی، بلکہ یہ کھٹارا لوہے کا ڈبا پرزہ پرزہ ہو جائے گا اور منزل خود بخود سامنے آ جائے گی اپنا خیال رکھیے اب تو چائے کا ایک گھونٹ پی لیجیے ورنہ یہ بھی ٹھنڈی ہو جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے اسٹیشن پر پاکستان کی گاڑی کو کے اور
پڑھیں:
اقتدار کے لیے ’ولدیت کے خانے میں جنرل باجوہ کا نام لکھنے والے‘ پاکدامنی پر لیکچر دے رہے ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے 27ویں ترمیم کی منظوری پر تنقید کرنے والوں کو کہا ہے کہ آدھی رات کو ایک گھنٹے میں 52 قوانین پاس کرنے والے اور اسمبلی توڑنے والے اب آئینی ترمیم اور قانون سازی پر تنقید کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: خواجہ آصف کا پی آئی اے کے خلاف ’منفی مہم‘ پر ردعمل، تمام الزامات مسترد
آدھی رات کو ایک گھنٹے میں 52 قانون پاس کرنے والے اور اسمبلی توڑنے والے ھمیں آئینی ترمیم اور قانون سازی پہ طعنہ دے رہیں ھیں۔ اقتدار کے دوام کے لئیے ولدیت کے خانے میں جنرل باجوہ کا نام لکھنے والے۔۔ اخلاق باختہ لوگ پاکدامنی پہ لیکچر دے رہے ھیں۔۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 13, 2025
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر مزید کہا کہ اقتدار کے دوام کے لیے ’ولدیت کے خانے میں جنرل باجوہ کا نام لکھنے والے‘ اور اخلاق باختہ لوگ اب پاکدامنی پر لیکچر دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ رویے ملکی سیاسی نظام اور عدلیہ کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہیں۔
ایکس پر جاری ایک اور بیان میں خواجہ آصف نے سابق جج سپریم کورٹ منصور علی شاہ کی جانب سے استعفے پر لکھے شعر پر تبصرہ کیا کہ یہ شعر اس وقت یاد نہ آیا جب انصاف کا قتل عام ہو رہا تھا، ججوں کا ایک ٹولہ مل کر سیاسی مفادات کا محافظ بنا ہوا تھا۔
یہ شعر اسوقت یاد نہ آۓ جب انصاف کا قتل عام ھو رہا تھا ججوں کا ایک ٹولا مل کر آئین اور قانون کے محافظ کے بجاۓ کسی کے سیاسی مفادات کے محافظ بنے ھوۓ تھے۔ سیاسی پارٹی کے ورکر بنے تھے۔ یہ شعر لکھنے سے پہلے اپنا ماضی یاد کر لیتے تو شاید کوئ شرم کوئ حیا آجاتی۔ pic.twitter.com/mqGbBN7H1j
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 13, 2025
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بار انتخابات، کے پی میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست پر خواجہ آصف کا طنزیہ ردِعمل
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ ججز آئین اور قانون کے بجائے سیاسی مفادات کے محافظ تھے، سیاسی پارٹی کے ورکر تھے، شعر لکھنے سے پہلے اپنا ماضی یاد کرلیتے تو شاید کوئی شرم کوئی حیا ہی آجاتی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان مسلم لیگ ن جنرل باجوہ خواجہ محمد آصف وزیر دفاع