تنظیمات اہل سنت پاکستان کے قائدین نے ٹی ایل پی کے کارکنان کی فوری رہائی اور سیل کی گئی مساجد و مدارس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے قائدین کا ہنگامی اجلاس پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قائدین نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مریدکے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے جبکہ تحریکِ لبیک اور تنظیمات اہلسنت کے بے گناہ کارکنان و قائدین کو فوری رہا کیا جائے۔

اجلاس میں اہلِ سنت کی مساجد و مدارس کو نشانے کی مذمت کی گئی جبکہ شرکا نے مینارٹی ایکٹ 2025 اور نیشنل کمیشن فار مینارٹیز کو مسترد کردیا۔

موجودہ صورت حال کے پیش نظر تنظیمات اہل سنت پاکستان نے مرکزی شوریٰ کا اجلاس 25 اکتوبر کو لاہور میں طلب کرلیا۔

ہنگامی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل اور جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی،  میاں عبد الخالق بھرچونڈی شریف، سابق ممبر قومی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے شرکت کی۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک اور تنظیماتِ اہلِ سنت کے بے گناہ قائدین و کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے، تحریک لبیک کے خلاف ریاستی آپریشن کو جواز بنا کر اہلِ سنت کی مساجد،مدارس اور خانقاہوں کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت اگر مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو اہلِ سنت کے حقیقی نمائندوں سے رابطہ کرے، سیل کی گئی مساجد،مدارس اور خانقاہوں کو فوری طور پر کھولا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ۔فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندوستان کے خلاف آپریشن سے پیدا شدہ داخلی انتشار ختم کیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تنظیمات اہل کی گئی

پڑھیں:

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پہلی مرتبہ کم عمرموٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والےبچوں کو وارننگ دی جائے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کم عمر بچوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرنے پر نوٹس لے لیا ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلانے کا حکم دیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے ، غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ مضامین

  • بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، بی آر ٹی کا موقف آگیا
  • ایران اور افغانستان کے ساتھ سفارتکاری سے مسائل حل کیے جائیں، اسد قیصر
  • یکم جنوری سے مساجد کے آئمہ کرام کو اعزازیہ ادا کرنے کا حکم
  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن  آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
  • تنظیمات اہلِ سنت پاکستان کے مفتیان کرام نے خودکش حملوں کو حرام قرار دے دیا
  • میئر بتائے معصوم بچے کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے‘ سنی تحریک
  • لاہور، تنظیمات اہلسنت نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیدیا
  • مقبوضہ کشمیر میں مساجد اور مدارس کے خلاف کارروائیاں تیز، مذہبی آزادی کو خطرہ لاحق
  • اجتماع عام ملک میں تبدیلی کی نویدثابت ہوگا‘خالد خان