افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس، وزیراعلیٰ کی غیر حاضری پر گورنر خیبر پختونخوا برہم
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پختونخوا کی عدم شرکت پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے نہ جانے کو افسوسناک قرار دیدیا۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ اتنے اہم اجلاس میں نہیں آتے تو صوبے کے گورنر کو بلایا جانا چاہیے۔گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا سے متعلق اہم فیصلے ہوئے اور افسوس کہ ہم مشاورتی عمل کا حصہ نہیں تھے۔ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس میں خود آتے تو اچھا سگنل جاتا۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے سب سے زیادہ 43 کیمپ ہیں اور کے پی حکومت کا مؤقف ہے کہ افغان مہاجرین کو طریقہ کار اور وقار کے ساتھ واپس بھیجا جائے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا اجلاس میں کریم کنڈی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔