افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس، وزیراعلیٰ کی غیر حاضری پر گورنر خیبر پختونخوا برہم
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلی پختونخوا کی عدم شرکت پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کے نہ جانے کو افسوسناک قرار دیدیا۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میںگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر وزیراعلی اتنے اہم اجلاس میں نہیں آتے تو صوبے کے گورنر کو بلایا جانا چاہیے۔گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا سے متعلق اہم فیصلے ہوئے اور افسوس کہ ہم مشاورتی عمل کا حصہ نہیں تھے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اجلاس میں
پڑھیں:
وفاق کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا: فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی ترجیح ہے، وفاق کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا۔
یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے اپنی بطور گورنر خیبرپختون خوا تبدیلی کی خبروں کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، خیبر پختون خوا میں امن اور ترقی کے لیے متحد ہو کر چلنا ہو گا۔
گورنر خیبر پختون خوا نے کہاکہ پنجاب اور سندھ ترقی کے لیے جبکہ ہم امن کے لیے لڑ رہے ہیں، صوبے کی ترقی ترجیح ہے، وفاق کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا، اس لیے وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔
اُن کا کہنا ہے کہ 58 سال سے پیپلز پارٹی کا سفر جاری ہے، پی پی سندھ میں غریبوں کو گھر دے رہی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 1 کروڑ غریب خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی میں اگر آپس میں کوئی اختلافات ہیں تو ان کو مل جل کر حل کریں، اگر پارٹی میں اتفاق ہو گا تو صوبے میں پیپلز پارٹی مضبوط ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کپڑا، روٹی اور مکان کی بات کی، ہر بار عوام کو روزگار فراہم کرتی ہے، سیاسی انتقام کی وجہ سے نکالے گئے ملازمین کو دوبارہ بحال کیا۔
اس موقع پر سابق گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردارادا کرتی رہی گی، ملک میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا۔