وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بات چیت کرنے پر یقین نہیں رکھتے، عطااللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نےنومنتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم اعلیٰ سطحی اجلاس میں عدم شرکت کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت افغان پناہ گزینوں اور ان کی واپسی کے حوالے سے ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اجلاس میں بیٹھ کر بات چیت کرنے پر یقین نہیں رکھتے، جو کہ ایک افسوسناک رویہ ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کی مرحلہ وار واپسی اور اس سے متعلق سلامتی، انسانی ہمدردی اور انتظامی پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اب تک 3 لاکھ افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر واپس جا چکے ہیں: قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
وفاقی وزیر کے مطابق، اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ کو مدعو کیا گیا تھا تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، ان کی نمائندگی صوبائی حکومت کے نمائندے مزمل اسلم نے کی۔
عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ صوبے کے امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی موجودگی ضروری تھی، لیکن بدقسمتی سے وہ شریک نہیں ہوئے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن پر جلد عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ: افغان مہاجرین کے زیر انتظام اسکول سیل، اساتذہ و طلبا کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ غزہ اور فلسطین کے معاملے پر پاکستان نے ہمیشہ اصولی مؤقف اختیار کیا ہے اور وزیراعظم نے ہر عالمی فورم پر فلسطینیوں کی آواز بن کر کردار ادا کیا ہے۔
’اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری خارجہ پالیسی کامیابی کے راستے پر ہے، اور حالیہ دنوں میں پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔‘
عطا اللہ تارڑ کے مطابق، حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت سبز پاسپورٹ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: افغان مہاجرین کے انخلا سے بلوچستان میں کاروباری سرگرمیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ٹی ایل پی اور تحریک انصاف کی احتجاجی کالوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
’ملک بھر میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے، اور عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بے مقصد احتجاج اور سیاسی افراتفری نہیں چاہتے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاسپورٹ تحریک انصاف ٹی ایل پی خارجہ پالیسی عطااللہ تارڑ وزیر اطلاعات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاسپورٹ تحریک انصاف ٹی ایل پی خارجہ پالیسی عطااللہ تارڑ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ وزیر اطلاعات اجلاس میں
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صنم جاوید کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سے گرفتار ہوئیں یا اغوا؟
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اس حوالے سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا کو فوری طور پر اپنے دفتر طلب کیا اور واقعے کی تفصیلات طلب کیں۔
وزیر اعلیٰ نے آئی جی پی کو ہدایت کی کہ صنم جاوید واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع رپورٹ تیار کر کے کل تک وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں پیش کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت پوزیشن واضح کرے، جنید اکبر کا مطالبہ
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ صوبے میں قانون کی عمل داری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کسی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ کی جانب سے یہ ہدایت اس وقت سامنے آئی ہے جب مختلف حلقوں کی جانب سے صنم جاوید کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو ایک ہفتہ قبل پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا، صنم جاوید کی گاڑی کو راستے میں روک کر اُنہیں حراست میں لیا گیا، یہ واقعہ دیگر مسافروں کے سامنے پیش آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news تحریک انصاف سہیل آفریدی سوشل میڈیا صنم جاوید وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا