وزیرتعلیم رانا سکندرحیات کی کاوش سے پھولنگر میں خستہ حال سکول کی تعمیر و مرمت مکمل
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پھولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خاں نے پھولنگر کے علاقہ بھونیکی میں خستہ حال اور کھنڈر بنے سکول کا نوٹس لیکر اسکی چاردیواری اور کلاس رومز کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کروا دیا اور مزید کلاس رومز تعمیر کرنے کی خوشخبری بھی سنا دی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پھولنگر کے علاقہ بھونیکی میں ایلیمنٹری سکول کی عرصہ کئی سالوں سے نا تو چاردیواری تھی اور نا ہی بچوں کے بیٹھنے کے لئے کلاس رومز تھے جس پر وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے نوٹس لیتے ہوئے اسکی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کروادیا ۔
وزیرتعلیم کی ہدایت پر این جی او کے ڈائریکٹر اعجاز احمد ،فوکل پرسن ڈاکٹر عامر رشید اور رانا بلال خاں نے سکول کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرتعلیم رانا سکندر حیات پنجاب کے ہر تعلیمی ادارے کو مثالی بنانے اور علم کی شمع روشن کرنے کے لئے دن رات متحرک ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بھونیکی سکول میں پہلے صرف چند طلبہ تھے اور وزیرتعلیم کی خصوصی توجہ کی وجہ سے سکول میں اس وقت بچوں کی تعداد 500سے تجاوز کرچکی ہے ،یہ عمل پنجاب حکومت کی تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔