اپنے ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ارض پاک تمام باسیان مملکت کی ریڈ لائن ہے، اللہ پاک جوانوں کی حفاظت فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ارض پاک سے دہشتگردی کے خاتمے، عوام کے مال و جان کے تحفظ، ملکی سلامتی، امن و امان کیلئے، ملکی سرحدی حدود کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، ارض پاک تمام باسیان مملکت کی ریڈ لائن ہے، اللہ پاک جوانوں کی حفاظت فرمائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

خاتون جنت کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کیلیے اسوۂ حسنہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ (ص) نے جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ کو سیدۃ نساء العالمین، سیدہ نساء اہل الجنہ اور آپکے فرزندوں کو سیدا شباب اہل الجنۃ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات کی حیات طیبہ عالم اسلام ہی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے سرچشمۂ ہدایت اور مثالی نمونہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ حوالدار بروہی جیکب آباد میں سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ خاتون جنت کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کے لیے اسوۂ حسنہ ہے۔ آپ کے دامن عصمت میں پروان چڑھنے والی عظیم ہستیاں، امام حسن علیہ السلام و امام حسین علیہ السلام اور حضرت زینب سلام اللہ و ام کلثوم سلام اللہ علیہم، پوری انسانیت کے لیے رہبر و رہنماء ہیں۔ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ کو سیدۃ نساء العالمین، سیدہ نساء اہل الجنہ اور آپ کے فرزندوں کو سیدا شباب اہل الجنۃ قرار دیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کے مؤمنین کا فرض ہے کہ وہ اسوۂ فاطمی پر عمل پیرا ہو کر حق و صداقت کا اسی انداز میں دفاع کریں، جس طرح دخترِ رسولؐ نے حق کی حمایت میں قیام فرمایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جناب صدیقۂ کبریٰ سلام اللہ علیہا کی صداقت، عصمت اور طہارت کی گواہی قرآن کریم اور وارثان قرآن نے دی ہے۔ انہوں نے مؤمنین سے اپیل کی کہ ایام فاطمیہ کے موقع پر مجالس عزاء کا اہتمام کرکے سیدۂ کونین کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے، تاکہ ان کی تعلیمات کا نور معاشرے کے ہر فرد تک پہنچے۔ مجلسِ عزاء میں مدرسہ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد کے مولانا حافظ دھنی بخش جعفری، کامران علی کربلائی، امتیاز علی نے بارگاہ اہل بیت علیہم السلام اور سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کی خدمت میں پرسوز خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ ساجد نقوی کی ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات
  • علامہ ساجد نقوی اور علامہ شبیر میثمی کی ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے اہم ملاقات
  • سرزمین کا تحفظ اور قومی سالمیت اولین ترجیح ہے‘ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا‘فیلڈ مارشل
  • ملک کی سرحدی سالمیت اور ہر شہری کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، فیلڈ مارشل
  • ملکی سالمیت اور شہری تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا: فیلڈ مارشل
  • ملک کی سرحدی سالمیت، ہر شہری کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سرزمین کا تحفظ اور قومی سالمیت اولین ترجیح ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل
  • ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل
  • شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، آئی جی بلوچستان
  • خاتون جنت کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کیلیے اسوۂ حسنہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی