افغان حکام امن کے مفاد میں ذمے داری دکھائیں: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کا خواہاں ہے۔
کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ افغان حکام علاقائی امن کے مفاد میں تحمل اور ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے افغان فوج کے حملے کا جواب دیا ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ دہشت گرد گروہ پورے خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان ایک پُرامن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کا خواہاں ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی بلا اشتعال جارحیت خوش حالی کی اجتماعی کوششوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا صحافی واینکرپرسن حمیدبھٹو سے اظہار تعزیت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو، اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنانے سینئر صحافی اینکرپرسن حمیدبھٹو کے بھائی سلیم بھٹو کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔