اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز ایکس پر جاری بیان میں خیبر پختونخوا میں حکومت کی پرامن منتقلی پر صوبائی اسمبلی کے ارکان کو مبارکباد دی ہے۔

عمران خان نے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لیے کہا کہ وہ ان کے اوپننگ بیٹسمین ہیں، جنہیں پُراعتماد انداز میں کھیلنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھا لیا

بیان میں عمران خان نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اس کے کارکنوں کو محض اختلافِ رائے کی بنیاد پر ’غدار یا ریاست دشمن‘ قرار دینا خطرناک رجحان ہے۔

’سیاسی اختلاف کو ملک دشمنی سے جوڑنا جمہوری اقدار کے خلاف ہے، میں ہر اس پالیسی کی مخالفت کرتا رہا ہوں جو عوام یا پاکستان کے مفاد کے خلاف ہو، اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔‘

عمران خان نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، لہٰذا ان کی حکومت عوام کو جوابدہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کو نہیں۔

عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علی امین نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے 3 بار استعفیٰ دیا۔

مزید پڑھیں:

’جو پارٹی نظم و ضبط کی اعلیٰ مثال ہے، یہ ثابت کرتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا نظریہ مضبوط ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ان کی فوج سے کوئی دشمنی نہیں، کیونکہ ’فوج میری اپنی ہے جیسے یہ ملک اور اس کے عوام میرے اپنے ہیں۔

عمران خان نے بتایا کہ ان کے خاندان کے کئی افراد فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں، اور 1965 کی جنگ کے دوران زمان پارک کے تقریباً ہر گھر سے جوان محاذِ جنگ پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں:

عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فوجی آپریشنز سے دہشت گردی ختم نہیں کی جا سکی، ان کارروائیوں میں شہری بھی مارے جاتے ہیں اور بے گھر ہوتے ہیں۔

’مستقل امن کے لیے ضروری ہے کہ فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ سیاسی مشاورت سے کیے جائیں۔‘

انہوں نے ہدایت دی کہ خیبر پختونخوا کی نئی حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول قبائلی عمائدین، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور افغان حکام سے مشاورت کرے اور ایک جامع انسدادِ دہشت گردی حکمتِ عملی تشکیل دے تاکہ پائیدار امن اور معاشی استحکام حاصل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

عمران خان نے مریدکے میں تحریکِ لبیک کارکنوں پر حالیہ تشدد کی بھی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور نہتے شہریوں پر گولیاں چلانا ناقابلِ قبول ہے۔

’میں مریدکے سانحے میں ہونے والی فائرنگ اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ جو ظلم تحریکِ لبیک کے کارکنوں پر ڈھایا گیا، وہی ناانصافی پی ٹی آئی کے کارکنوں پر گزشتہ 3 برس سے ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیک ہولڈرز خیبر پختونخوا خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مریدکے.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیک ہولڈرز خیبر پختونخوا خیبرپختونخوا سہیل ا فریدی مریدکے خیبر پختونخوا پی ٹی آئی انہوں نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن