UrduPoint:
2025-10-09@14:40:42 GMT

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔ مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔پہلا واقعہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 20 سالہ غلام مرتضی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

متاثرہ نوجوان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسرا واقعہ ملیر سٹی کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 18 سالہ نعمان شدید زخمی ہو گیا۔ ایدھی کے رضا کاروں نے زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کو پیٹ میں گولی لگی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔تیسرا واقعہ کورنگی سیکٹر 32-ڈی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوئوں نے ایک اور نوجوان پر فائرنگ کی۔ 25 سالہ عمر عالم کو چھیپا کے رضا کاروں نے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال پہنچایا۔ریسکیو حکام کے مطابق عمر کو پیٹ اور بازو پر گولیاں لگی تھیں اور اس کی حالت نازک ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

جناح اسپتال، مریض کو آپریشن کے لیے 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی

فائل فوٹو

کراچی کے جناح اسپتال میں آپریشن کے لیے آنے والے مریض کو سرجیکل کمپلیکس میں 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی۔

23 جون 2027 کی تاریخ ملنے پر مریض نے ویڈیو وائرل کرتے ہوئے فوری آپریشن کی اپیل کردی۔

ویڈیو میں مریض نے کہا کہ روزانہ درد کم کرنے کے 2 انجکشن لگارہا ہوں، نجی اسپتال کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد زیادہ اور ڈاکٹروں کی تعداد کی کمی کے باعث لمبی تاریخ دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی
  • فائرنگ، حادثات اور تصادم کے واقعات‘7 افراد جاں بحق
  • جرمنی میں نو منتخب میئر چاقو حملے میں شدید زخمی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • کراچی: جناح اسپتال میں مریض کو آپریشن کیلئے 2 سال بعد کی تاریخ دیدی گئی
  • جناح اسپتال، مریض کو آپریشن کے لیے 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی
  • اسلام آباد میں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل
  • کراچی: سمندر میں ڈوب کر بیٹا جاں بحق، باپ کو بچالیا گیا
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی
  • کراچی: سوشل میڈیا کے ذریعے اغوا ہونے والی 14 سالہ لڑکی مظفرگڑھ سے بازیاب