Express News:
2025-10-09@07:55:12 GMT

ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والا معروف بھارتی گلوکار چل بسا

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار اور اداکار راجویر جاوندا ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ راجویر 27 ستمبر کو موٹر سائیکل پر شملہ جا رہے تھے جب بادی کے علاقے میں سڑک پر اچانک مویشی آنے کے باعث ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو گئی۔ اس حادثے میں انہیں سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔

اسپتال حکام کے مطابق راجویر کو حادثے کے بعد موہالی کے ایک نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا، جہاں وہ گیارہ روز تک وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج رہے تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اداکار و گلوکار راجویر جاوندا کے اچانک انتقال کی خبر سے مداحوں اور شوبز انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی سے روانہ ہونے والی5پروازیں کینسل ، 2تاخیر کا شکار  

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  کراچی سے روانہ ہونے والی5پروازیں منسوخ اور 2تاخیر کا شکارہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط  جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324،کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آبادجانےو الی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے لاہورجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش

 کراچی سے دبئی جانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 110تین گھنٹے تاخیرکےبعدرات ساڑھے نوبجے جبکہ لاہور جانےو الی ایئربلو کی پرواز پی اے 402چارگھنٹے تاخیرکےبعدشام ساڑھے پانچ بجے روانہ ہوگی ۔

  

  

متعلقہ مضامین

  • کیا سیف علی خان پر ہونے والا حملہ ’جعلی‘ تھا؟
  • کراچی سے روانہ ہونے والی5پروازیں کینسل ، 2تاخیر کا شکار  
  • راولپنڈی سے لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس حادثے کا شکار
  • موٹر سائیکل حادثے میں زخمی معروف بھارتی گلوکار چل بسے
  • بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار راج ویر جاوندا حادثے کے 11 دن بعد چل بسے
  • وجے دیوراکونڈا کی گاڑی کو حادثہ، اداکار کی حالت کیسی ہے؟
  • بھارتی شہر جے پور کے اسپتال میں آتشزدگی سے 6 مریض ہلاک
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ راہگیر جاں بحق
  • بھارت‘ اسپتال میں آتشزدگی کے باعث متعدد مریض ہلاک