فائرنگ، حادثات اور تصادم کے واقعات‘7 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، گھریلو جھگڑے اور ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ محمد حسین جاں بحق ہوا، پولیس کے مطابق مقتول کی اہلیہ نے ہی پستول سے فائر کیا، آلہ قتل برآمد اور خاتون گرفتار کرلی گئی۔پیر بازار میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 28 سالہ ہاشم جاں بحق اور 60 سالہ سہیل زخمی ہوا۔ کورنگی ضیا کالونی میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے 14 سالہ حافظِ قرآن اسماعیل جاں بحق ہوا، ڈرائیور عبدالرحمن گرفتار کرلیا گیا۔اسٹیل ٹاؤن جناح گیٹ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں طاہر حسین اور دلاور موقع پر جاں بحق ہوگئے، ناظم آباد میں ٹریفک حادثے میں 40 سالہ امجد جاں بحق ہوا۔ادھر آرام باغ میں فٹ پاتھ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ کورنگی چمڑا چورنگی پر فائرنگ سے 20 سالہ غلام مرتضیٰ زخمی ہوگیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد، دوست سے جھگڑے کے بعد فائرنگ، نوجوان جاں بحق
حیدرآباد:تھانہ بلدیہ کی حدود میں واقع حر کیمپ کے علاقے میں معمولی تنازعے کے بعد دوست کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم دوست کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالعزیز کھوسو کے نام سے ہوئی ہے، جسے سینے پر دو گولیاں ماری گئیں۔
فائرنگ کے بعد زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم عون محمد ارباب مقتول کا قریبی دوست تھا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ واقعے کے وقت مقتول ملزم اور ان کا ایک اور دوست اکٹھے موجود تھے، جہاں کسی بات پر ان کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا۔
جھگڑے کے بعد ملزم عون محمد ارباب اپنے گھر سے اسلحہ لے کر واپس آیا اور عبدالعزیز پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔