فلم لکھاری سلیم خان کے بیٹے اور سلمان خان کے بھائی، اداکار ارباز خان کے یہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جسے انھوں نے ایک نہایت خوبصورت نام دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان کے گھر خوشیوں نے ایک بار پھر دستک دے دی ہے۔ 58 سالہ ارباز خان دوسری بار والد بن گئے۔

ارباز خان اور ان کی دوسری اہلیہ مشہور میک اپ آرٹسٹ شورا خان کے ہاں 5 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں نے آج اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان ایک خوبصورت انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں بیٹی کا نام بھی بتادیا۔

ارباز اور شورا نے ننھی پری کا نام سپارہ رکھا اور پوسٹ کے کیپشن میں الحمد اللہ لکھ کر اس نعمت پر رب کائنات کا شکر بھی ادا کیا۔

اس خبر کے سوشل میڈیا پر عام ہوتے ہی جوڑے کے لیے مبارک بادوں کا تانتا بندھ گیا۔ مداحوں نے بیٹی سپارہ خان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کچھ مداحوں نے مذاقاً لکھا کہ "اب سلیم بھائی کو دادا، اور سلمان خان کو چچا کی نئی ڈیوٹی انجام دینا ہوگی۔

آج ہی ممبئی کے ایک اسپتال کے باہر ارباز خان کو اپنی ننھی بیٹی کو بازوؤں میں اٹھائے دیکھا گیا وہ نومولد بیٹی اور اہلیہ کو گھر لے گئے۔

یاد رہے کہ ارباز خان نے دسمبر 2023 میں شورا خان سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی ملائیکہ اروڑہ سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ شادی تقریباً 20 سال چلی جس کے بعد دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

طلاق کے بعد ملائیکہ اروڑہ کا افیئر خود سے کافی چھوٹے ارجن کپور کے ساتھ رہا جو 2024 میں ختم ہوا جس کے بعد وہ آج کل ایک ماڈل اور اداکار ڈینو وریا کے ساتھ دیکھی جاتی ہیں۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by sshura Khan (@sshurakhan)

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خان کے

پڑھیں:

کراچی: سمندر میں ڈوب کر بیٹا جاں بحق، باپ کو بچالیا گیا

کراچی:

ابراہیم حیدری کے قریب گہرے سمندر میں ڈوب کر بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے قریب گہرے سمندر میں ڈوب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے شخص کو نیم بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ سرفرازعلی شیخ کے نام سے کی گئی، بیہوش ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ دیدار علی شخ کے نام سے کی گئی۔

جاں بحق نوجوان اور بیہوش شخص باپ بیٹا بتائے جاتے ہیں اور پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر ہیں، ڈاکس پولیس نے گہرے سمندر میں پیش آئے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  •  پنجاب کے 25 اضلاع میں زیروکرائم ہے،  رات 12 بجے بھی ماں بیٹی سڑک پر نکلے توکوئی خوف نہ ہو، مریم نواز
  • خیبرپختونخوا،شانگلہ میں اپنی بیٹی سے مبینہ ریپ کا ملزم گرفتار
  • کراچی: سمندر میں ڈوب کر بیٹا جاں بحق، باپ کو بچالیا گیا
  • نواب شاہ: 7 سالہ بچی کی کان اور بازو کٹی لاش برآمد
  • کراچی میں دن دہاڑے کروڑوں کی ڈکیتی، ملزمان نے ماں اور بیٹی کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی
  • چین میں 20 ویں منزل سے گرنے والی 4 سالہ بچی کرشماتی طور پر بچ گئی
  • 57 سالہ ارباز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش
  • ارباز خان کے گھر بیٹی کی پیدائش پر سابق اہلیہ ملائکہ اروڑا کا جذباتی بیان
  • غزہ کی 100 سالہ خاتون کی جبراً نقل مکانی