خیرپور، الرااور جتوئی قبائل میں خونی تصادم ،4افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور میں موت کا رقص قبیلی جھگڑے میں چار افراد قتلِ ، ایس ایس پی خیرپور کا نوٹس عارضی پولیس پکٹ قائم لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا حوالے دونوں گروپ مورچہ بند ہوگئے علاقے میں خوف کے سائے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب پریالو تھانہ کی حدود میں قبائلی تصادم شدت اختیار کر گیا فائرنگ میں 4 افراد موت کے آغوش میں چلے گئے جبکہ اْلرا اور جتوئی گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ سے صورتحال کشیدگی کے باعث علاقے میں خوف وحراس کی فضا قائم ہے جبکہ افراد جاں بحق لاشوں کی شناخت نوجوان ماجد الرو ، گلن الرو، دھنی بخش الرو ، اعظم جتوئی کے ناموں سے ہوئی ہے علاقے میں کشیدگی کے باعث لاشیں جائے وقوعہ پر ہی پڑی ہیں دونوں گروپ مورچہ بند ہیں واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی دونوں گروپوں میں تاحال شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید خونریزی کو روکنے کے لئے علاقے میں عارضی پکٹ قائم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علاقے میں
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔