سٹی42: مسلم لیگ نون اور جمعیت علما اسلام  نےآج خیبر پختونخوا اسمبلی میں "نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب"   کوغیرآئینی قراردے دیا۔ دونوں جماعتیں عدالت سے رجوع کریں گی۔
  مسلم لیگ ن  اور  جے یو آئی نےایک منتخب وزیراعلیٰ کی موجودگی میں خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی  میں نئے  "وزیراعلیٰ کے انتخاب" غیر  آئینی قرار  دینے کے ساتھ اس غیر آئینی عمل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

سیمنٹ سستاہوگیا  

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور جمعیت علما اسلام کے رہنماؤں کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی  رہائش گاہ  پر  ہوا۔ اس ملاقات  میں  وفاقی وزرا ، اعظم نذیر تارڑ  امیرمقام،احسن اقبال  کے ساتھ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان،  راشد سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور آفتاب شاہ شریک تھے۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت

ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج ہونے والا  "وزیراعلیٰ کا نام نہاد انتخاب" غیرآئینی عمل ہے۔

 خیبر پختونخوا اسمبلی کی دو بڑی جماعتوں کے مشترکہ اعلامیہ  میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کی اپوزیشن وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کو مسترد کرتی ہے۔ اس حوالے سے وکلا پینل کے ذریعے عدالت کو درخواست دی جائےگی۔

آج پشاور میں سپیکر نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں  ایک وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں نئے  وزیراعلیٰ کا نام نہاد انتخاب کروایا تو  ایوان مین موجود اپوزيشن نے شدید احتجاج کیا اور  اس اجلاس کو ہی غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اجلاس سے  واک آؤٹ کیا۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، اپوزیشن کا شور شرابا

خیبر پختونخوا کے اپوزيشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نےکہاکہ علی امین کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔  ایک وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے دوسرے وزیراعلیٰ کا کا انتخاب نہیں ہوسکتا۔   یہ عمل غیر قانونی ہے۔ہم اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ اگر آپ کے پاس نمبر  پورے ہیں تو  آپ کو جلدی کس بات کی ہے۔

سپیکر نے اپوزیشن کا احتجاج رد کردیا  اور خود ساختہ طریقہ کار اختیار کر کے بانی کے نامزد کردہ سہیل آفریدی کو "نیا وزیراعلیٰ" ڈیکلئیر کر دیا۔ 

پاک فوج نے برطانوی کیمبرین پیٹرول2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا  

سپیکر نے دعویٰ کیا کہ علی امین نے جو  استعفیٰ دیا ہے وہ از خود منظور ہوتا ہے۔

قانونی پوزیشن یہ ہے کہ گورنر نے استعفے پر اعتراض کر کے اسے وزیراعلیٰ علی امین کو واپس بھیج دیا ہے۔ 

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پختونخوا اسمبلی خیبر پختونخوا مسلم لیگ

پڑھیں:

ضمنی الیکشن میں ناکامی، صدر پی ٹی آئی باجوڑ کا وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ

فائل فوٹو

ہری پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے ضمنی الیکشن میں ناکامی پر صدر پاکستان تحریک انصاف باجوڑ گل ظفر خان نے وزیراعلیٰ و کابینہ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں پی ٹی آئی باجوڑ کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان نے کہا ہے کہ ہری پور الیکشن میں بڑھکیں مارنے کی ضرورت کیا تھی۔

ہری پور ضمنی انتخاب, ن لیگ کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ہی حکومت میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر نہیں جا سکتے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

گل ظفر خان نے مزید کہا کہ استعفے دینے میں کوئی ٹال مٹول نہیں کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے کامیاب حاصل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ناسازی سے متعلق خبروں پر سخت تشویش ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • حکومت کرپشن کے پیسے بیرون ملک جزیرے خریدنے میں لگا رہی ہے، سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل روڈ چیک پوسٹ پر مامور پنجاب پولیس کے افسر کو دھمکی
  • ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
  • وفاقی حکومت کرپشن کے پیسے سے بیرون ملک سے جزیرے خریدنے لگی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 7 دسمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان
  • جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا 7 دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان
  • انتخابی عملے کو دھمکانے کے کیسم وزیراعلیٰ خیبر کی الیکشن کمیشن میں پیشی
  • ضمنی الیکشن میں ناکامی، صدر پی ٹی آئی باجوڑ کا وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ