سندھ حکومت نے گریٹر کراچی پلان 2047 پر کام کا آغاز کردیا، شہریوں کی رائے بھی طلب
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سندھ حکومت نے کراچی کی ترقی کیلیے گریٹر پلان 2047 پر کام شروع کرتے ہوئے فریم ورک تیار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کا آغاز ہوگیا اور شہریوں کے لیے نیا ترقیاتی فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گریٹر کراچی منصوبہ شہریوں کے لیے حکومتِ سندھ کا تحفہ ہے اور اس پلان کی تکمیل چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کا اہم جز ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے بتایا کہ گریٹر کراچی ریجنل پلان میں عوامی رائے کو شامل کیا جائے گا، اس حوالے سے فریئر ہال میں 18 اور 19 اکتوبر کو دو روزہ اوپن ہاؤس نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری فریئر ہال نمائش میں اپنی آراء اور تجاویز پیش کر سکیں گے۔
ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی 21 ملین سے تجاوز کر چکی، پلان 2047 مستقبل کی رہنمائی کرے گا، منصوبے میں مقامی و بین الاقوامی ماہرین اور شہری شامل ہوں گے اور یہ پلان 31 ماہ میں یعنی جون 2027 تک مکمل ہوگیا۔
منصوبے کے حوالے سے رائے دینے اور آگاہی کیلیے ویب سائٹ بھی متعارف کرادی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گریٹر کراچی پلان 2047
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔